گرمیت رام رحیم پیرول پر ایک ماہ کے لیے رہیں گے جیل سے باہر

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 17-06-2022
 گرمیت رام رحیم پیرول پر ایک ماہ کے لیے  رہیں گے جیل سے باہر
گرمیت رام رحیم پیرول پر ایک ماہ کے لیے رہیں گے جیل سے باہر

 

 

آواز دی وائس،نئی دہلی

خود ساختہ گاڈ مین اور ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ کو جمعہ کو بی جے پی کی زیر قیادت ہریانہ حکومت نے ایک ماہ کے لیے پیرول پر رہائی دی تھی۔ وہ اس وقت 2002 میں اپنے منیجر کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں اور اسے2017 میں دو خواتین کے ساتھ زیادتی کا بھی مجرم قرار دیا گیا تھا۔

عصمت دری اورقتل کےمقدمات میں سزا پانے کے بعدوہ2017 سےہریانہ کی سناریا جیل میں بند ہے۔ پنجاب، ہریانہ، ہماچل پردیش اوراترپردیش میں ان کے پیروکاروں کی ایک بڑی تعداد ہے۔ ماضی میں وہ مختلف وجوہات کی بناء پرچاربارجیل سے رہا ہو چکا ہے، جس میں اپنی بیماروالدہ سےملنےکی درخواست بھی شامل ہے۔

انہیں سزاسنائے جانے کے بعد پہلی بار پیرول دیا گیا ہے۔فیصلے کو جواز بناتے ہوئے ایک اہلکار نے کہا کہ رام رحیم کو جیل مینوئل کے مطابق پیرول دیا گیا ہے۔ وہ اپنی پیرول کے دوران برناوا، باغپت میں قیام کریں گے، جواترپردیش میں 1980 میں قائم کیا گیا پہلا آشرم ہے۔

ایک اہلکار کے مطابق، ڈیرہ کے سربراہ کو پیرول کے دورانZ+ سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی کیونکہ "خالصتان کے حامی" گروپوں کی جانب سے ان کی جان کوخطرہ تھا۔ اس سے پہلے پنجاب کےانتخابات سے عین قبل،ریاستی دارالحکومت چنڈی گڑھ سے 250 کلومیٹر دور روہتک کی سناریا جیل میں بند رام رحیم کو 7 فروری2022 کو گروگرام میں اپنے اہل خانہ سے ملنے کے لیے چھٹی دے دی گئی۔

نیز ہائی کورٹ نے اپنی گود لی ہوئی بیٹی کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے ان کی پیرول کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔اگست 2017 میں رام رحیم کو دو خواتین کی عصمت دری کے الزام میں 20 سال قید کی سزاسنائی گئی تھی۔

اس جنوری 2019 میں پنچکولہ میں سی بی آئی کی ایک خصوصی عدالت نے بھی 16 سال قبل صحافی رام چندر چھترپتی کے قتل کے الزام میں رام رحیم اور تین دیگر افراد کوعمرقید کی سزا سنائی تھی۔ 25 اگست 2017 کو اس کی سزا پنچکولہ اور سرسا میں تشدد کا باعث بنی، جس میں 41 افراد ہلاک اور 260 سے زیادہ زخمی ہوئے۔

رام رحیم کو تقریباً دو دہائیوں تک پنجاب اور ہریانہ میں سیاسی لیڈروں اور پارٹیوں کی سرپرستی حاصل رہی کیونکہ وہ اپنے پیروکاروں کے ووٹوں کو متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔