دہلی میں بارش سے موسم ہواخوشگوار

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 16-07-2022
دہلی میں بارش سے موسم ہواخوشگوار
دہلی میں بارش سے موسم ہواخوشگوار

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

 قومی دارالحکومت کے مختلف حصوں میں جمعہ کو ہلکی سے درمیانی بارش ہوئی، جس کی وجہ سے موسم خوشگوار ہو گیا، حالانکہ کئی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

دارالحکومت کے کئی علاقوں میں اب بھی ہلکی بارش ہو رہی ہے۔ بارش کے باعث کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، جس کی وجہ سے لوگوں کو ٹریفک جام کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا، "قومی دارالحکومت کے کئی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش ہوئی۔ آج صبح 8.30 بجے سے دوپہر 2.30 بجے تک یہاں 16.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ نے بتایا کہ اس مدت کے دوران صفدرجنگ آبزرویٹری میں 16.8 ملی میٹر، پالم میں 7.1 ملی میٹر، لودھی روڈ میں 15.6 ملی میٹر اور رج میں 22.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج دارالحکومت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ ہفتہ کو یہاں کم سے کم درجہ حرارت 28.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے ایک ڈگری زیادہ تھا۔

دہلی ٹریفک پولیس نے ٹویٹ کیا، "آنند پروت گلی نمبر 10 کے سامنے پانی بھر جانے کی وجہ سے آنند پروت سے ذخیرہ کی طرف جانے والے کیریج وے میں نیو روہتک روڈ پر ٹریفک متاثر ہوا ہے۔ براہ کرم اس راستے پر جانے سے گریز کریں۔"

اس سے پہلے ٹریفک پولیس نے محکمہ موسمیات کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ پوری دہلی اور اس کے ملحقہ علاقوں میں درمیانی سے بھاری بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ اس رپورٹ کے مطابق لوگوں کو اپنے سفر کی منصوبہ بندی کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔