دہلی-این سی آرمیں تیز ہواوں کے ساتھ ہوسکتی ہے بارش

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 09-07-2022
دہلی-این سی آرمیں تیز ہواوں کے ساتھ ہوسکتی ہے بارش
دہلی-این سی آرمیں تیز ہواوں کے ساتھ ہوسکتی ہے بارش

 

 

 نئی دہلی: قومی دارالحکومت میں ہفتہ کو کم سے کم درجہ حرارت 30.5 ڈگری سیلسیس تھاجوکہ معمول سے تین درجے زیادہ تھا۔ محکمہ موسمیات نے ایک بلیٹن میں یہ اطلاع دی ہے۔آئی ایم ڈی کے مطابق دن کے وقت ابر آلود آسمان اور ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔

تاہم دہلی والوں کوبارش کے لیےمزیدانتظارکرنا پڑے گا۔ دہلی میں ہفتہ کوزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت38 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔ اسی وقت، قومی راجدھانی میں نمی کا تناسب صبح 8.30 بجے 69 فیصد رہا۔

آئی ایم ڈی کے مطابق اگلے چند دنوں میں قومی دارالحکومت میں ابر آلود آسمان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ وہیں آئندہ پانچ دنوں کے دوران چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، اڈیشہ، مہاراشٹر، ریاست گجرات، کیرالہ اور ساحلی آندھرا پردیش اور یانم، تلنگانہ اور کرناٹک میں الگ تھلگ مقامات پر تیز بارش کے ساتھ آسمانی بجلی گرنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 09 اور 10 جولائی کو گجرات کے علاقے میں بہت زیادہ بارش کا امکان ہے۔ 09-11 جولائی کے دوران سوراشٹر اور کچھ؛ 10 تاریخ کو مدھیہ مہاراشٹر؛ 10-12 کے دوران ساحلی کرناٹک؛ 09 تاریخ کو ساحلی آندھرا پردیش اور یانم؛ 10 تاریخ کو تلنگانہ؛ 09 تاریخ کوجنوبی کمتاکا؛ 12 تاریخ کو اڈیشہ؛ مغربی مدھیہ پردیش ، ودربھ میں 09 سے 10 اور 12 تاریخ اور چھتیس گڑھ میں 09 تا 12 جولائی 2022 کے دوران بارش کا امکان ہے۔

وہیں 9 جولائی کوسٹل کمٹکا میں انتہائی شدید بارش کا امکان ہے۔ اگلے 5 دنوں کے دوران کونکن اور گوا میں الگ الگ مقامات پر انتہائی بھاری بارش کا امکان ہے۔ تلنگانہ 09 تاریخ کو؛ گیارہویں سے بارہویں کے دوران خطہ گجرات؛ 09 اور 11-13 جولائی کے دوران سوراشٹرا اور کچھ  میں 12 اور 13 جولائی کو زیادہ بارش ہوسکتی ہے۔