بی جے پی لیڈرسونالی پھوگاٹ کی موت

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 23-08-2022
بی جے پی لیڈرسونالی پھوگاٹ کی موت
بی جے پی لیڈرسونالی پھوگاٹ کی موت

 

 

پناجی: بی جے پی رہنما اور اداکارہ سونالی پھوگاٹ کا کل رات گوا میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔

وہ 42 سال کی تھیں۔ اطلاعات کے مطابق وہ اپنے کچھ ملازمین کے ساتھ گوا گئی تھی۔ پھوگاٹ نے آدم پور اسمبلی حلقہ سے کلدیپ بشنوئی کے خلاف گزشتہ اسمبلی انتخاب لڑا تھا، لیکن وہ جیت درج نہیں کر سکیں۔

بشنوئی اس وقت کانگریس میں تھے، حالانکہ وہ حال ہی میں بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔ لیڈر ہونے کے علاوہ وہ ٹک ٹاک اسٹار بھی رہی ہیں۔ یہی نہیں وہ بگ باس 14 میں بھی نظر آ چکی ہیں۔

سونالی پھوگاٹ کے ساتھ کئی تنازعات بھی جڑے رہے ہیں۔ وہیں موت سے قبل سونالی پھوگاٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی۔ جبکہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی اپنی پروفائل پکچر تبدیل کر دی تھی۔

بگ باس 14 میں نظر آنے والی سونالی پھوگاٹ اکثر اپنے ڈانس ویڈیوز کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی تھیں۔ سونالی کی سوشل میڈیا پر اچھی فین فالوونگ ہے۔ سونالی نے اپنے سوشل میڈیا پر کئی ویڈیوز پوسٹ کی ہیں۔