فرقہ واریت کوسیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کیا جائے : شیخ ابوبکر

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 25-04-2024
فرقہ واریت کوسیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کیا جائے : شیخ ابوبکر
فرقہ واریت کوسیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کیا جائے : شیخ ابوبکر

 

 کالی کٹ (عبدالکریم امجدی) 

گرانڈ مفتی آف انڈیا اور جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ کے سرپرست اعلیٰ شیخ ابوبکر احمد نے سماج میں نفرت پھیلانے والے بیانات پر ناراضگی اور افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ حالیہ سیاسی فرقہ واریت کی تفرقہ انگیز بیانات سے ملک وملت وجمہوریت کا وقار مجروح ہوا ہے۔شیخ نے کہاکہ سیاسی مفاد کی خاطر ذات،پات،نسل،مذہب وملت میں انتشار پیدا کرکے ووٹ کو تقسیم کیا جارہا ہے اورفرقہ واریت کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔یہ ناقابل برداشت ہے۔ہمیں ضرورت ہے انتخابی عمل سے ہٹ کر قومی اتحاد کو برقرار رکھا جائے۔شیخ ابوبکر نے سیاسی لیڈروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بیان بازی میں پختگی کا مظاہرہ کریں،تفرقہ انگیز بیانات ے سخت اجتناب کریں۔
گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر حمد نے فرقہ واریت کو سیاسی ہتھکنڈکے استعمال کے خلاف زور دیتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے سیاسی تفرقہ انگیز بیانات سے آئینی اقدار،ملک کی سا  لمیت،مذہبی ہمہ آہنگی اور آپسی بھائی چارہ مجروح ہورہا ہے۔واضح رہے وزیر اعظم کے حالیہ ریمار ک کا حوالہ دیا۔اور پر زور اپیل کی ہے کہ اس طرح کے بیانات سے گریز کریں کہ جس سے مسلم کمیونٹی کے اندر پریشانی پیدا ہو۔شیخ نے مزید کہاکہ قوم کے اتحاد اور سا  لمیت کے تحفظ کے لئے ذمہ دارانہ قیادت اور جامع گفتگو کی ضرورت ہے۔