الیکشن کمیشن سے مودی کو کلین چٹ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 25-04-2024
الیکشن کمیشن سے مودی کو کلین چٹ
الیکشن کمیشن سے مودی کو کلین چٹ

 

نئی دہلی/ آواز دی وائس
وزیر اعظم نریندر مودی کو الیکشن کمیشن سے کلین چٹ مل گئی ہے۔ پی ایم مودی پر دیوی دیوتاؤں کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام تھا۔ پی ایم مودی نے پیلی بھیت میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایودھیا میں رام مندر اور کرتار پور کوریڈور کا ذکر کیا تھا۔ اس معاملے کو لے کر سپریم کورٹ کے وکیل نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا اور پی ایم مودی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ لیکن اب خبر یہ ہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم مودی کو کلین چٹ دے دی ہے۔
الیکشن کمیشن کا ماننا ہے کہ پی ایم مودی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی، وہ صرف اپنی حکومت کی کامیابیاں بتا رہے تھے اور اسے مذہب کے نام پر ووٹ مانگنا نہیں کہا جا سکتا۔ سپریم کورٹ کے وکیل آنند ایس نے الیکشن کمیشن سے شکایت کی تھی کہ پی ایم مودی نے 9 اپریل کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔ پیلی بھیت کی ریلی میں انہوں نے ہندو دیوتاؤں اور عبادت گاہوں کے نام پر عوام سے ووٹ مانگنے کی کوشش کی۔
اس شکایت کو لے کر الیکشن کمیشن سے رجوع کیا گیا، لیکن اب وہاں سے پی ایم مودی کو سب سے بڑی راحت ملی ہے۔ تاہم اس وقت ملک میں لوک سبھا انتخابات کا ماحول پوری طرح سے سرگرم ہوچکا ہے۔ پہلے مرحلے کی ووٹنگ بھی ہو چکی ہے اور اب دوسرے مرحلے کی ووٹنگ ہونے جا رہی ہے۔ ایک طرف پی ایم مودی نے این ڈی اے کے لیے 400 پلس کا نعرہ دیا تو وہی ہندوستانی اتحاد بھی اس بار اپوزیشن اتحاد کے نام پر مودی کو ہرانے کی بات کر رہا ہے۔