ناشتے پر ملاقات: یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کی شبیہ کو بہتر بنانے کا منصوبہ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 14-09-2022
ناشتے پر ملاقات: یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کی شبیہ کو بہتر بنانے کا منصوبہ
ناشتے پر ملاقات: یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کی شبیہ کو بہتر بنانے کا منصوبہ

 

 

باغپت: اتر پردیش کے امن و امان کی صورتحال کے بارے میں سی ایم یوگی نے اتوار کو باغپت میں ایک پروگرام میں کہا کہ پولس کے ہوٹروں کا اتنا خوف ہونا چاہئے کہ سن کر مجرم کانپ جائیں۔اس بیچ بی جے پی نے عوام سے رابطے کے لئے ’بریک فاسٹ مٹینگ‘کا پروگرام بنایا ہے۔

اس پروگرام کے تحت، حکومت اترپردیش کے پالیسی لیڈر، عہدیدار اور ماہرین صنعت، میڈیا، ثقافت اور سماج کے دیگر طبقوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات سے حکومت کے اقدامات اور اس کے پروگراموں کے مقاصد کی وضاحت کریں گے۔

بی جے پی بھلے ہی زبردست اکثریت کے ساتھ اتر پردیش میں اقتدار میں واپس آگئی ہو، لیکن پارٹی کے ایک بڑے طبقے کا خیال ہے کہ حکومت اور سماج کے درمیان کمیونیکیشن گیپ ہے۔

اس خلا کو پر کرنے اور یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کی شبیہ کو بہتر کرنے کے لیے بی جے پی کی طرف سے ایک نئی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس کے تحت 'ناشتہ پر میٹنگ' بلائی جائے گی۔ اس طرح کی پہلی میٹنگ میں، یوپی کے وزیر مملکت اسیم ارون جمعرات (15 ستمبر 2022) کو لکھنؤ میں 'سماجی انصاف اور ریاست' پر ایک اجتماع کو بریف کریں گے۔ بی جے پی کی جانب سے ہر ماہ اس طرح کے اجلاس منعقد کرنے کا منصوبہ ہے۔

دریں اثنا اتر پردیش کی حکومت بہترین طبی اور متعلقہ تحقیقاتی سہولیات فراہم کرنے کے لیے سرکاری اسپتالوں کو ہائی ٹیک بنا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں گورکھپور کے 23 سرکاری اسپتالوں میں ہیلتھ اے ٹی ایم لگانے کے لیے ایک ایکشن پلان تیار کیا گیا ہے۔ ہیلتھ اے ٹی ایم کے ذریعے ایک نمونے سے مریض کے 59 ٹیسٹ کیے جا سکتے ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں ضلع کو 10 مشینیں الاٹ کی گئی ہیں جن میں سے 5 مل گئی ہیں۔

اس سے پہلے اتوار کو وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ پتھ نے باغپت میں امن و امان اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا تھا کہ مجرموں کو کسی بھی حالت میں بخشا نہیں جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہم نے پہلے دن سے یوپی میں مجرموں کو ختم کرنے کا عہد لیا تھا اور اسے پورا کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ عوامی نمائندوں سے بہتر رابطہ ہونا چاہیے۔ سب کو حکومت کی اسکیموں سے جوڑنا چاہیے۔ خیال رہے کہ استفادہ کنندگان اسکیموں کا پورا فائدہ حاصل کریں۔