اروناچل پردیش: چینی سرحد سے قریب دو ہندوستانی لاپتہ، تلاش جاری

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 15-10-2022
 اروناچل پردیش: چینی سرحد سے قریب دو ہندوستانی لاپتہ، تلاش جاری
اروناچل پردیش: چینی سرحد سے قریب دو ہندوستانی لاپتہ، تلاش جاری

 

 

اروناچل پردیش میں ہندوستان اور چین کے سرحدی علاقے سے دو ہندوستانی نوجوان لاپتہ ہو گئے ہیں۔ دونوں دواؤں کے پودوں کی تلاش میں نکلے تھے۔ دونوں نوجوانوں کے اہل خانہ نے اس معاملے میں پولیس میں گمشدگی کی شکایت درج کرائی ہے۔

پولیس افسر رائک کامسی نے بتایا کہ یہ معاملہ 9 اکتوبر2022 کا ہے۔ اہل خانہ کی جانب سے شکایت موصول ہونے کے بعد ہم نے اس سلسلے میں فوج سے رجوع کیا ہے۔ پولیس اور ہندوستانی فوج دونوں نوجوانوں کی تلاش میں مصروف ہے۔

  اروناچل پردیش میں نوجوانوں کے لاپتہ ہونے کا معاملہ کوئی نیا نہیں ہے۔ اسی طرح کا معاملہ جنوری2022 میں بھی سامنے آیا تھا۔ میرام نامی نوجوان یہاں سے لاپتہ ہو گیا تھا۔

بعد ازاں مبینہ طور پر انکشاف ہوا کہ چینی فوج نے نوجوان کو اغوا کیا تھا۔ اس کے بعد ہندوستانی فوج نے اس معاملے پر چینی حکام سے بات کی۔

پہلے تو چین نے نوجوان کے اغوا کی تردید کی لیکن بعد میں چینی فوج کی طرف سے بتایا گیا کہ انہیں اروناچل پردیش سے لاپتہ نوجوان مل گیا ہے۔ہندوستان کے دباؤ کے بعد چین نے نوجوانوں کو ہندوستانی فوج کے حوالے کر دیا۔