کیجریوال کی ضمانت پر رہائی کی درخواست مسترد

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 22-04-2024
 کیجریوال کی  ضمانت پر رہائی کی درخواست مسترد
کیجریوال کی ضمانت پر رہائی کی درخواست مسترد

 

نئی دہلی/ آواز دی وائس
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے متعلق دہلی ہائی کورٹ میں دائر پی آئی ایل پر آج سماعت ہوئی۔ اس دوران عدالت نے سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کا اس سے براہ راست کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ یہ ایک پبلسٹی پٹیشن ہے، جو مکمل طور پر گمراہ کن ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے درخواست گزار پر 75000 روپے کا جرمانہ عائد کرنے کے بعد درخواست کو خارج کر دیا۔
دہلی کے قائم مقام چیف جسٹس کی سربراہی والی بنچ نے یہ حکم دیا اور کہا کہ عدالت کسی اعلیٰ عہدے دار کے خلاف زیر التوا فوجداری کیس میں غیر معمولی عبوری ضمانت نہیں دے گی۔ عدالت نے کہا کہ یہ معاملہ فی الحال عدالت میں ہے۔ عدالت نے درخواست گزار پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کون ہوتے ہیں ان کی مدد کرنے والے؟ آپ کو ویٹو پاور کیسے حاصل ہوا؟ کیا آپ اقوام متحدہ کے رکن ہیں؟
کیجریوال کی گرفتاری سے دہلی کا کام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس عدالت جانے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔ وکیل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی گرفتاری سے پوری حکومت ٹھپ ہو گئی ہے۔ دہلی میں کام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔ وکیل نے مزید کہا کہ کیجریوال حکومت کے سربراہ ہیں۔ ایسے میں اسے ضمانت ملنی چاہیے۔ وکیل نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں ادویات دستیاب نہیں جو کہ انتہائی تشویشناک بات ہے۔ انہوں نے عدالت سے یہ بھی کہا کہ وہ کسی قسم کی تشہیر نہیں چاہتے، اس لیے درخواست گزار نے اپنا نام بھی ظاہر نہیں کیا۔