مودی حکومت کے بہتر وزراء میں تیسرے نمبر پر امیت شاہ، جانیں کون ہے ٹاپ پر؟

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 12-08-2022
مودی حکومت کے بہتر وزراء میں تیسرے نمبر پر امیت شاہ، جانیں کون ہے ٹاپ پر؟
مودی حکومت کے بہتر وزراء میں تیسرے نمبر پر امیت شاہ، جانیں کون ہے ٹاپ پر؟

 

 

نیو دہلی: ملک میں بڑھتی مہنگائی نے مرکز کی نریندر مودی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے، یہ بات 'آج تک' کے انڈیا ٹوڈے سی ووٹر سروے میں سامنے آئی ہے۔ ساتھ ہی اس سروے میں ملک کے آل ٹائم ٹاپ 5 وزرائے اعظم کے بارے میں بھی عوام کی رائے لی گئی، جس میں پی ایم نریندر مودی 44.5 فیصد ووٹوں کے ساتھ سرفہرست رہے۔

ساتھ ہی اس سروے میں مودی حکومت کے ٹاپ 5 وزراء کے بارے میں بھی عوام کی رائے لی گئی۔ جس میں مودی حکومت کے وزراء میں نتن گڈکری کو سرفہرست مقام ملا ہے۔

نتن گڈکری۔

مودی حکومت میں کن وزیروں کو ملک کی عوام بہترین مان رہی ہے، یہ حقیقت انڈیا ٹوڈے سی ووٹر سروے میں بھی سامنے آئی ہے۔ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ مودی حکومت میں روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے مرکزی وزیر نتن گڈکری 22 فیصد ووٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

راج ناتھ سنگھ

مودی حکومت کی وزارت میں اس سروے نے نتن گڈکری کو سب سے اونچا مقام دیا ہے جب کہ دوسرے نمبر کی بات کی جائے تو اس فہرست میں مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ 20 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ راج ناتھ سنگھ نے وزارت دفاع کی سربراہی کرتے ہوئے ملک کے لیے بہت سے کارآمد ہتھیار خریدے اور ہندوستانی فوج کی طاقت میں بہت اضافہ کیا۔

امیت شاہ

اس کے ساتھ ہی وزیر داخلہ امیت شاہ 17 فیصد ووٹوں کے ساتھ مودی حکومت کی وزارت میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ امت شاہ نے وزارت داخلہ کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد سے ملک کے لیے کئی تاریخی فیصلے لیے ہیں۔ امت شاہ کی قیادت میں مرکز کی نریندر مودی حکومت نے آرٹیکل 370، اور 35اے، رام مندر کی تعمیر، تین طلاق جیسے تاریخی فیصلے لیے ہیں۔ اس کے علاوہ امت شاہ نے اپنی موثر قیادت کے بل بوتے پر ملک میں ہونے والے انتخابات میں تنظیم کو آگے لے جانے میں اہم رول ادا کیا۔ امیت شاہ کو بی جے پی کا چانکیہ کہا جاتا ہے۔

ایس جے شنکر

ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ اس سروے میں ملک کے عوام نے ایس جے شنکر کو 5 فیصد ووٹوں کے ساتھ چوتھا مقام دیا ہے۔ ایس جے شنکر نے 2019 کے دور حکومت میں مودی حکومت میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اس سے پہلے وہ سیکرٹری خارجہ تھے۔ سشما سوراج کی موت کے بعد سال 2019 میں انہیں وزارت خارجہ کی کمان سونپی گئی تھی۔ ایس جے شنکر نے اپنا کام بخوبی انجام دیا ہے اور وہ مودی حکومت میں پہلے وزیر ہیں جنہوں نے الیکشن نہیں لڑا۔

اسمرتی ایرانی۔

انڈیا ٹوڈے سی ووٹر سروے میں اسمرتی ایرانی کو عوام نے 5 فیصد ووٹ دیا ہے، اس کے ساتھ وہ اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔اسمرتی ایرانی کو اقلیتی امور کی وزارت کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ مختار عباس نقوی کے مستعفی ہونے کے بعد انہیں خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے علاوہ یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس سے پہلے وہ انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت، اطلاعات و نشریات کی وزارت اور ٹیکسٹائل کی وزارت سمیت کئی اہم وزارتوں کی ذمہ داریاں سنبھال چکی ہیں۔