وکیل اجول نکم ممبئی نارتھ سینٹرل سیٹ سے ہوں گے بی جے پی کے امیدوار

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 27-04-2024
وکیل اجول نکم ممبئی نارتھ سینٹرل سیٹ سے ہوں گے بی جے پی کے امیدوار
وکیل اجول نکم ممبئی نارتھ سینٹرل سیٹ سے ہوں گے بی جے پی کے امیدوار

 

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ممبئی شمالی وسطی لوک سبھا سیٹ سے اس بار معروف وکیل اجول نکم کو اپنا امیدوار اعلان کیا ہے بی جے پی نے آج یہاں لوک سبھا امیدواروں کی اپنی 15ویں فہرست کا اعلان کیا جس میں مسٹر نکم کو موجودہ رکن پارلیمنٹ پونم مہاجن کی جگہ ممبئی شمالی وسطی سیٹ سے امیدوار قرار دیا گیا ہے۔

نکم نے 2008 کے ممبئی دہشت گردانہ حملے میں پکڑے گئے پاکستانی دہشت گرد اجمل قصاب کو پھانسی دلانے میں ایک سرکاری وکیل کی حیثیت سے اہم کردار ادا کیا تھا اس کے علاوہ انہوں نے 1993 کے بم دھماکوں، گلشن کمار قتل کیس اور پرمود مہاجن قتل کیس جیسے ہائی پروفائل کیسز میں بھی حکومت کی جانب سے کامیابی کے ساتھ نمائندگی کی۔ بی جے پی نے اوڈیشہ اسمبلی انتخابات کے لیے آٹھ امیدواروں کی پانچویں فہرست بھی جاری کی