ماہ رمضان: وزن کم کرنے کا بہترین موقع

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 11-03-2024
ماہ رمضان: وزن کم کرنے کا بہترین موقع
ماہ رمضان: وزن کم کرنے کا بہترین موقع

 

عائشہ بیگم : ممبئی

رمضان کا آغاز ہوگیا ہے ،عالم اسلام میں ایک ماہ کی خصوصی رونق ہر کسی کے لیے پر کشش ہوتی ہے ،یہ ماہ عبادت کے ساتھ ساتھ  پکوانوں کے لیے بھی اہمہوتا ہے۔ روایتی کھانوں کی بہار آتی ہے ،لوگ بھول جاتے ہیں کہ کیا کھانا ہے اور کیا نہیں ۔ ایک جانب تو عبادات کا زور ہوتا ہے تو دوسری طرف سحری اور افطاری میں بہت سی ایسی غذائیں استعمال کی جاتی ہیں جو ہماری صحت کیلئے بلکل بھی فائدہ مند نہیں ہوتیں اور وزن میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔

اس مہینے میں وزن کم کرنے کیلئے کیا ڈائٹ پلان مرتب کیا جائے ۔کیونکہ  ان دنوں تیزابیت کا مسائل بہت زیادہ ہو جاتے ہیں یا گیس بننا شروع ہوجاتی ہے یا طبیعت میں بھاری پن محسوس ہوتا ہے کیوں کہ بہت سے لوگ کھانا اور تلی ہوئی اشیاء کھا کر لیٹ جاتے ہیں یا کھانے کے بعد چہل قدمی نہیں کرتے۔ سحراور افطار میں کھانوں کا شیڈول ہفتے کے آغاز پر ہی کرلیں۔ کوشش کریں کہ غذائیت سے بھرپور کھانے ڈائٹ پلان میں شامل کریں جن میں پھل اور سبزیوں سمیت پروٹین والی غذائیں لازمی شامل کریں۔

گھر پر تازہ اور صحت بخش کھانا پکائیں، بجائے اس کے کہ ریڈی میڈ پیکٹ خریدیں جن میں پرزرویٹوز اور چکنائی کی مقدار زیادہ ہو سکتی ہے۔ پراسیس شدہ اور پیک شدہ کھانے کے مقابلے میں تازہ کھانا کھانا ہمیشہ صحت مند ہوتا ہے۔ گھر پر بنے کھانے میں اضافی چکنائی اور صحت کو خراب کرنے والے مسالے کم پائے جاتے ہیں جس سے صحت خراب نہیں ہوتی جبکہ باہر کے بنے کےکھانے آپ کو بیماریوں میں مبتلا کر سکتے ہیں جن میں سے سب سے پہلی بیماری جسم پر اضافی چربی کا آجانا ہے۔ لہذا گھر کے کھانے کھائیں اور موٹاپے جیسے بیماری کے ساتھ دیگر بیماریوں سے بھی خود کو اور اپنی فیملی کو بھی محفوظ رکھیں۔

سحری اور افطاری میں زیادہ پانی پئیں

سحری اور افطاری کے اوقات میں شوگر کم کریں یا چھوڑ دیں

سبزیوں کو اپنی خوراک میں شامل کریں

گھر پر بنے کھانے کھائیں اور تیار شدہ کھانوں سے دور رہیں

رمضان میں متوازن سحری اور افطاری کی روٹین کو اپنائیں

افطاری میں تلی ہوئی اشیاء سے جتنا ہو سکے پرہیز کریں

روزہ افطار کرنے کے دوران بہت زیادہ چینی سے پرہیز کریں

رمضان میں بننے والے کھانوں میں بہت زیادہ نمک نہ کھائیں

جب بھی کھانا کھائیں اپنا کھانا اچھی طرح سے چبا کر کھائیں

اپنی خوراک میں پروٹین اور صحت مند فیٹ کا اضافہ کریں

رمضان کے دوران افطاری کے بعد اعتدال سے ورزش کریں

سحری میں کیا کھائیں؟

سحری میں سب سے پہلے ایک گلاس پانی یا لسی پیئیں اس کے بعد کوئی ایسی چیز کھائیں جس جو پروٹین سے بھرپور ہو مثال کے طور پر ابلا ہوا انڈا، دہی یا چیز وغیرہ۔

وزن بڑھنے کا تعلق میٹھی اشیاء سے ہوتا یے اس لیے چینی سے دور رہیں، ان کے علاوہ کاربوہائیڈریٹس والی غذائیں جیسا کہ دلیا، براؤن چاول، روٹی اور ڈرائی فروٹس وغیرہ کھائیں ان کھانوں سے دیر تک پیٹ بھرے رہنے کا احساس ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ بیکری آئٹمز سے دور رہیں۔

افطار میں کیا کھائیں؟

افطاری ہو یا سحری کھجور دونوں وقت استعمال کرسکتے ہییں اور ساتھ کوئی اور موسمی پھل بھی کھائیں، ان کے ساتھ ساتھ آلو سے بنی اور بغیر تلی کوئی چیز استعمال کریں۔ ان چیزوں کے علاوہ سلاد کا استعمال بھی کافی مفید ہے جس میں ابلے آلو شامل ہوں۔ کوشش کریں کہ رمضان میں پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے تا کہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو۔ تاہم افطار کے بعد پانی پینے کا جب بھی موقع ملے ضرور پیئیں۔ تلی ہوئی اشیاء اور کولڈ ڈرنکس سے جتنا ممکن ہو سکے گریز کریں اور ناریل کے پانی سمیت جوس پینے کو ترجیح دیں اور 30 منٹ روزانہ ورزش لازمی کریں۔

رمضان میں وزن بڑھنے کی ایک اور بڑی وجہ وہ چینی ہے جو پورے مہینے میں مشروبات اور مٹھائیوں سے لی جاتی ہے جن میں چینی بھری ہوتی ہے۔ سب سے بہتر یہ ہے کہ پروسیس شدہ شوگر سے پرہیز کیا جائے کیونکہ اگر آپ رمضان میں وزن کم کرنا چاہتے ہیں یا اضافی پاؤنڈ حاصل نہیں کرنا چاہتے ہیں تو آپ رضان میں اضافی شوگر سے پرہیز کریں۔ چینی کو ہمیشہ کھانے کی اشیاء کے استعمال سے تبدیل کیا جا سکتا ہے جو قدرتی طور پر پائے جانے والے شکر سے بھرپور ہوتے ہیں جیسے پھل، خشک میوہ جات اور شہد سے بدلا جا سکتا ہے۔ پھلوں کے سلاد کا ایک اچھا پیالہ آپ کا نہ صرف پیٹ بھرے گا بلکہ اسے ایک لذیز کھانا بنائے گا جو آپ کے جسم کو نہ صرف اچھا کرے گا بلکہ یہ وزن میں کوئی اضافہ بھی نہیں ہونے دے گا۔