سری نگر: رن فار پیس کشمیر میراتھن میں نظر آیا نئی نسل کا نیا جوش

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 02-10-2023
سری نگر: رن فار پیس کشمیر میراتھن میں نظر آیا نئی نسل کا نیا جوش
سری نگر: رن فار پیس کشمیر میراتھن میں نظر آیا نئی نسل کا نیا جوش

 

منظور ظہور۔ سری نگر 

سری نگر میں نظر آیا نئی نسل کا نیا جوش۔ یہ موقع تھا کشمیر مراتھن کا ۔جس نے پیر کو سری نگر میں دلکش نظارہ پیش کیا جب ہزاروں نوجوانوں نے کشمیر مراتھان میں شرکت کی۔ جس میں ریاست کے تین ہزار جوانوں نے حصہ لیا۔ جوش اور جذبہ کا یہ عالم تھا کہ کئی لوگ اپنے حوصلہ کا مظاہرہ کرنے کے لیے وہیل چئیر کے ساتھ بھی مراتھن ریس میں حصہ دار بنے۔ اس مراتھن کا اہتمام جموں و کشمیر پولیس نے کرایا تھا ۔ سری نگر کے بلیوارڈ روڈ پر واقع لیک ویو پولیس گالف کورس میں اپنے سوک ایکشن پروگرام کے ایک حصے کے طور پر 'رن فار پیس' کشمیر میراتھن ایونٹ بہت کامیاب رہا۔۔

میراتھن کا راستہ لیک ویو پارک گالف کورس سے بتھ پارک تک خوبصورت نشاط-فورشور روڈ کا تھا جن پر کشمیر کی نئی نسل کا نیا جوش نظر آیا ۔

ایونٹ کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) ایس جے ایم  گیلانی نے جھنڈی دکھا کر شروع کیا ۔جموں و کشمیر بھر سے تقریباً 3,000 کھلاڑیوں نے شرکت کی ہے۔

طالب علموں، مقامی لوگوں اور یہاں تک کہ وہیل چیئر پر سوار لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے اس ریس میں حصہ لیا جس میں 13 مختلف کیٹیگریز شامل تھیں۔

ریس کے بارے میں ایک کشمیری دوشیزہ  انشا بشیرنے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس کے اس اقدام سے ہم تمام طلباء بہت خوش ہیں۔ ہم نوجوانوں کے لیے اس قدم کو سراہتے ہیں جس سے انہیں جسمانی اور ذہنی طور پر فٹ رکھنے میں مدد ملے گی۔ اس سے نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔

تقریب کے سرپرست ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جے اینڈ کے دلباغ سنگھ تھے جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جے اینڈ کے ایس جے ایم گیلانی نے آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دیں۔

سری نگر شہر میں ٹریفک پولیس نے اتوار کے روز ٹریفک ایڈوائزری جاری کی کیونکہ جموں و کشمیر پولیس 'کشمیر میراتھن-2023' کی میزبانی کے لیے تیار ہے، ایک رن فار پیس ایونٹ جس نے زندگی کے تمام شعبوں سے متنوع ہجوم کو اپنی طرف متوجہ کیا۔

شرکا کی ہموار نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے سری نگر میں بلیوارڈ روڈ کو تقریب کے دن صبح 5:00 بجے سے صبح 9:00 بجے تک عام ٹریفک کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا۔

awazurdu