ذیابیطس بڑھتے ہی کھا لیں یہ سبز پتّے

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 18-01-2024
ذیابیطس بڑھتے ہی کھا لیں یہ سبز پتّے
ذیابیطس بڑھتے ہی کھا لیں یہ سبز پتّے

 

نئی دہلی: ذیابیطس کے مریض ہر ملک میں ہیں۔ یہ آج کے دور کی ایک عام سی بیماری ہو گئی ہے۔ اگر اس پر قابو نہ پایا گیا تو وہ دن دور نہیں جب ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد صحت مند افراد سے بڑھ جائے گی۔ 
ذیابیطس کے مریض کو کچھ علامات پر نظر رکھنی چاہیے، جو خطرناک صورتحال کا باعث بن سکتی ہیں۔ اگر کسی مریض کو رات کو بار بار پیشاب آنا، چکر آنا، پسینہ آنا، دل کی تیز دھڑکن، بصارت دھندلا ہونا، تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔
ذیابیطس میں قدرتی علاج بہت موثر ہے۔ کیونکہ یہ بیماری کی جڑ پر کام کرتا ہے اور مریض کو مکمل آرام فراہم کرتا ہے۔ پپیتے کے پتوں سے آپ بلڈ شوگر کو کنٹرول کر سکتے ہیں اور اس کی علامات پر قابو پا سکتے ہیں۔
پپیتے کے پتوں میں ہائپوگلیسیمک اثر ہوتا ہے۔ یعنی انہیں بلڈ شوگر کو کم کرتے دیکھا گیا ہے۔ این سی بی آئی پر دستیاب تحقیق اس کا دعویٰ کرتی ہے۔ اس کا رس چوسنے سے بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھا جا سکتا ہے۔
ان کو چبانے کے علاوہ آپ پپیتے کے پتوں کو دو اور طریقوں سے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
پتوں کو ابال کر کاڑھا بنا کر پی لیں۔
پتوں کو پیس کر رس نکال کر پی لیں۔