ذیا بیطس کے مریض پھلوں میں بلیو بیری کو دیں ترجیح

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 07-11-2023
ذیا بیطس کے مریض پھلوں میں بلیو بیری کو دیں ترجیح
ذیا بیطس کے مریض پھلوں میں بلیو بیری کو دیں ترجیح

 

نئی دہلی: ماہرینِ غذائیت نے ذیابیطس کے مریضوں کو دیگر پھلوں پر بلیو بیریز کو فوقیت دینے کا مشورہ دے دیا۔ ذیا بیطس میں اسپیشلائزیشن کرنے والی ایک ماہرِ غذائیت کے مطابق یہ پھل دیگر پھلوں کی نسبت خون میں شوگر کے خطرناک اضافہ کرنے کا سب سے کم خطرہ رکھتا ہے۔
 
اس بیماری میں انسانی جسم مناسب مقدار میں انسولین(غذا کو توانائی میں بدلنے والا ہارمون) نہیں بنا پاتا۔ جس کے نتیجے میں خون میں گلوکوز کی مقدار بڑھتی ہے اور پھر اس کے سبب بلڈ شوگر کی مقدار میں اضافہ ہوجاتا ہے جو صحت کی متعدد پیچیدگیوں کی وجہ بنتی ہے۔ واضح رہے کہ ذیابیطس میں انسان کا جسم مناسب مقدار میں انسولین نہیں بنا پاتا، جو غذا کو توانائی میں بدلنے والا ہارمون ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ بلیو بیری دیگر پھلوں کے مقابلے میں خون میں شوگر بڑھنے کا خطرہ کم کرتی ہے۔
ذیابیطس میں خون میں گلوکوز کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے اور پھر اس کے نتیجے میں بلڈ شوگر کی مقدار بڑھ جاتی  ہے۔ یونیورسٹی کے تحقیق کرنے والے ماہرین  کا کہنا ہے کہ فائبر سے بھرپور بلیو بیریز خون میں شوگر کی مقدار کو بڑھنے سے روک سکتی ہیں۔ فائبر پھلوں میں موجود شوگر کے خون میں اخراج کے عمل کو سست کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ایک کپ بلیو بیریز میں تقریباً 3.6 گرام فائبر ہوتا ہے جب کہ کیلوں کی اتنی مقدار 3.1 فائبر رکھتی ہے۔سیب میں فائبر کی مقدار معمولی سی زیادہ ہوتی ہے لیکن بلیو بیری میں شوگر کی مقدارسیب کی نسبت  4 گرام کم ہوتی ہے۔حراروں کی کم مقدار ہونے کی وجہ سے بلیو بیریز کا زیادہ مقدار میں کھایا جانا دیگر پھلوں کے برعکس وزن میں اضافے کا امکان انتہائی کم رکھتا ہے۔
بلیو بیریز صحت کے لیے مفید متعدد اجزا سے بھرپور ہوتی ہیں، جن میں فائبر، وٹامن سی اور کے اور مینگنیز شامل ہوتے ہیں۔ مینگنیز وہ اہم جزو ہے جو جسم میں ہڈی اور بافت کو جوڑے رکھنے میں مدد دیتا ہے اور خون جمنے کے مسئلے کو حل کرتا ہے۔ بلیو بیری میٹھی غذائیت سے بھرپور اور صحت کے لیے بے حد مقبول ہیں اکثر ایک سپر فوڈ لیبل بلیو بیری کیلوری میں کم اور آپ کے لئے ناقابل یقین حد تکصحت کے لیے  اچھا ہے وہ اتنے لذیذ اور مزیدار ہیں کہ بہت سے لوگ انہیں اپنا پسندیدہ پھل سمجھتے ہیں
بلیوبیری چھوٹی ہو سکتی ہے لیکن یہ چھوٹا پھل غذائیت کا پنچ پیک کرتا ہے چاہے تازہ ہو یا جما ہوا ہو بلیو بیری دل کی بیماری سے بچاتی ہے ہڈیوں کی صحت کو بہتر بناتی ہے خون کی گردش کو رواں کرتی ہے اور خون میں شکر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتی ہے بلیوبیری نہ صرف ایک بہترین ناشتہ بناتی ہے بلکہ زیادہ تر لوگوں کی غذا میں ایک صحت مند اضافہ ہے یہ چھوٹے پھل ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے۔