واٹس ایپ صارفین کے لیے خوشخبری

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 24-04-2024
واٹس ایپ صارفین کے لیے خوشخبری
واٹس ایپ صارفین کے لیے خوشخبری

 

نئی دہلی/ آواز دی وائس
دنیا بھر میں واٹس ایپ کے کروڑوں صارفین کو جلد اچھی خبر مل سکتی ہے۔ جی ہاں، جلد ہی تصاویر، ویڈیوز اور دستاویزات جیسی فائلیں واٹس ایپ میں انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر شیئر کی جا سکیں گی۔ واٹس ایپ سے متعلق خبروں پر نظر رکھنے والی اشاعت ڈبلیو اے بیٹا انفو نے یہ معلومات دی ہے۔ فائل شیئرنگ کے لیے یہ فیچر بلوٹوتھ پر منحصر ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ صارفین کو سیٹنگز میں جا کر بلیو ٹوتھ آن کر کے فائلز شیئر کرنا ہوں گی۔ یہ فائلیں میٹا کی ملکیتی انسٹنٹ میسجنگ ایپ میں موجود دیگر ٹیکسٹ کی طرح اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوں گی۔
دونوں ڈیوائسز میں آف لائن فائل شیئرنگ فیچر ہونا ضروری ہے۔
ڈبلیو اے بیٹا انفو نے رپورٹ کیا ہے کہ لیک ہونے والا اسکرین شاٹ ظاہر کرتا ہے کہ اس فیچر کو کام کرنے کے لیے ایپ کو اینڈرائیڈ کی اجازت کی ضرورت ہوگی۔ فائلوں کو آف لائن شیئر کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ جس ڈیوائس کے ساتھ فائل شیئر کر رہے ہیں اس میں بھی آف لائن فائل شیئرنگ کی سہولت موجود ہو۔ 
اس فیچر کی مدد سے صارفین ایپ اسکرین پر ہی اجازت دے سکیں گے تاکہ دونوں ڈیوائسز آپس میں منسلک رہ سکیں۔ یہ ایک آپٹ ان عمل ہے اور کوئی بھی آپ کی اجازت کے بغیر آپ کو فائلیں نہیں بھیج سکتا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس عمل میں بھیجنے والے اور وصول کرنے والے کے فون نمبرز پوشیدہ رہیں گے۔ اس کا مطلب ہے کہ صارفین کو اضافی رازداری ملے گی۔
رپورٹ کے مطابق 'قریبی ڈیوائسز کی شناخت، کنیکٹ اور ان کی پوزیشن جاننے کے لیے لوکیشن پرمیشن کا ہونا ضروری ہے، صارفین جب چاہیں اپنے فون کی سیٹنگز میں جا کر ان اجازتوں کو بند کر سکیں گے۔
اس فیچر پر ابھی کام جاری ہے، اس لیے ابھی تک اس کی ریلیز سے متعلق کوئی تاریخ یا وقت کی معلومات موصول نہیں ہوئی ہیں۔
اس فیچر کے علاوہ واٹس ایپ کنٹیکٹ نوٹس نامی فیچر پر بھی کام کر رہا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے واٹس ایپ صارفین اپنے رابطوں کے ساتھ نوٹ شیئر کر سکیں گے۔