بالی وڈ : کیوں ہورہی ہیں فلمیں فلاپ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 02-08-2022
بالی وڈ : کیوں ہورہی ہیں فلمیں فلاپ
بالی وڈ : کیوں ہورہی ہیں فلمیں فلاپ

 


ممبئی: کیا ہورہا ہے بالی ووڈ میں ۔ فلموں کی مقبو لیت میں کمی کیوں آرہی ہے ۔ کیوں فلاپ ہورہی ہیں فلمیں ۔ہندی فلم انڈسٹری یعنی بالی وڈ پر گزشتہ کچھ سالوں سے فلاپ ہونے کے گھنے سائے چھائے ہوئے ہیں جو ہٹنے کا نام نہیں لے رہے۔ کورونا وائرس کی وبا کے شروع ہونے سے پہلے ہی بالی وُڈ فلمیں ناکامیوں کا شکار ہیں اور اب تو حالت یہ ہے کہ کسی بھی فلم کی ریلیز سے پہلے ہی اس کی ناکام ہونے کی پیش گوئی سامنے آجاتی ہے۔ بالی وُڈ کے برے دن ایسے شروع ہوئے کہ اب اچھے دن آنے کی کوئی امید ہی نظر نہیں آرہی۔

رواں سال بالی وڈ فلموں کے فلاپ ہونے کی شرح ان کے ہٹ ہونے سے زیادہ ہے۔ حالیہ مہینوں میں شمشیرا، بنٹی اور ببلی 2، جُگ جُگ جیو، شاباش متھو، پرتھوی راج، جیش بھائی، رن وے 34، ہیرو پنتی 2، جرسی، بچن پانڈے، گنگو بائی سمیت مزید کئی فلمیں بری طرح فلاپ رہی ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ بالی وڈ کی فلمیں مسلسل کیوں فلاپ ہو رہی ہیں اور انڈسٹری زوال کا شکار کیوں ہے۔

جنوبی ےہندکی فلمیں اور بالی وُڈ جنوبی ہند کی فلمیں یعنی تامل، تیلگو، ملیالم زبان میں بننے والی فلمیں اس وقت انڈیا بھر میں مشہور ہیں۔ عوامی سطح پر یہ جنوبی ہند کی فلموں کی غیر معمولی مقبولیت باہو بلی فلم کے بعد سے شروع ہوئی۔

بالی وڈ کی کئی سپر ہٹ فلمیں جنوبی انڈیا کی فلموں کا چربہ تھیں۔ اس کے علاوہ فلم بِین اور ناقدین ملیالم فلم انڈسٹری کے سحر میں مبتلا ہیں کیونکہ جنوبی انڈیا کی فلم انڈسٹری میں سب سے کامیاب اور اچھوتی فلمیں ملیالی فلم میکرز بنا رہے ہیں۔ ریمیک، پروپیگنڈا اور ناقص کہانیاں بالی وڈ کے زوال کی ایک اور بڑی وجہ ریمیک، پروپیگنڈا فلمیں اور ناقص کہانیاں ہیں۔

بالی وڈ کی فلموں میں مسلسل پرانے گانوں کو نیا بنا کر اور ان میں تھوڑی بہت تبدیلیاں کرکے پیش کرنا ایک معمولی سی بات ہے۔ مداح سارا سال فلم کا انتظار کرتے ہیں اور پھر انھیں وہی گانے سننے کو ملتے ہیں جو وہ پہلے ہی سن چکے ہیں۔

اسی وجہ سے بالی وُڈ میوزک بھی زوال کا شکار ہے اور بہت ہی کم ہوتا ہے کہ موسیقی کے مداحوں کو کوئی گانا پسند آئے۔ انڈیا میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت آنے کے بعد سے لے کر اب تک بالی وُڈ میں ہندو مذہب اور انڈین تاریخ کے موضوعات پر پروپیگنڈا فلمیں بن رہی ہیں جنھیں مخصوص حلقوں کے علاوہ کہیں پذیرائی نہیں ملتی اور بقیہ فلموں کی کہانیاں اتنی ناقص ہوتی ہیں کہ فلم بین سینما کا رخ کرنے سے گھبراتے ہیں