عید-دیوالی پر فلم ریلیز کرکے اب کوئی لوگوں کو بیوقوف نہیں بنا سکتا: اگنی ہوتری

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 19-08-2022
 عید-دیوالی پر فلم ریلیز کرکے اب کوئی لوگوں کو بیوقوف نہیں بنا سکتا: اگنی ہوتری
عید-دیوالی پر فلم ریلیز کرکے اب کوئی لوگوں کو بیوقوف نہیں بنا سکتا: اگنی ہوتری

 


ممبئی:  بالی ووڈ کے مشہور ہدایت کار وویک اگنی ہوتری اپنی بے باکی کے لیے مشہور ہیں۔ سوشل میڈیا پر وہ اکثرایسی باتیں کرتے ہیں، جس سے بہت سےلوگ ناراض بھی ہو جاتے ہیں۔

 حال ہی میں، وہ 'دی کشمیر فائلز' پر انوراگ کشیپ کے تبصرے پروہ غصے میں آگئے اور انہوں نے ٹویٹر پران کی شدید تنقید کی۔ نیز انہوں نے بائیکاٹ ٹرینڈ اور لال سنگھ چڈھا پر اپنا ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں ایک میڈیا ہاؤس کو دیے گئے انٹرویو میں وویک اگنی ہوتری نے کئی مسائل پر کھل کر اپنی رائے ظاہر کی۔

بالی ووڈ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں 5-8 لوگ ایسے بادشاہ ہیں جن کے پاس بہت پیسہ ہے۔ وہ زمیندار بن کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ پہلے میں ان کے خلاف کچھ بھی کہنے سے ڈرتا تھا لیکن چونکہ میں نے ذہنی طور پر بالی ووڈ سے استعفیٰ دے دیا ہےاس لیے مجھے کوئی خوف نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں کرپشن کے خلاف کوئی کیوں نہیں بولتا۔ سب اس کے آگے جھک گئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگ اچھا مواد چاہتے ہیں۔ اب کوئی بھی عید یا دیوالی پر فلم ریلیز کرکے لوگوں کو بیوقوف نہیں بنا سکتا۔ انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا کشمیر فائلز کی وجہ سے کشمیر پنڈتوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے؟

اس پر انہوں نے کہا کہ اویسی کا کام سیاست کرنا ہے۔ اگر ہمیں حکومت کا تعاون حاصل ہوتا تو ہمیں بھی بہت سارے تھیٹر مل جاتے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کی حمایت سے فلمیں چلتی تو پی ایم مودی اور شہنشاہ پرتھوی راج پر بننے والی فلم بھی ہٹ ہونی چاہیے تھی، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بائیکاٹ عوام کا غصہ ہے جس کی وجہ بالی ووڈ اسٹارز کا تکبر ہے۔ بالی ووڈ کے لوگوں کو اس پر اپنا جائزہ لینا چاہیے۔