پاکستانی فلم ’ملاقات‘ کی آسکر ایوارڈز کے لیے نامزدگی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 24-08-2022
پاکستانی فلم ’ملاقات‘ کی آسکر ایوارڈز کے لیے نامزدگی
پاکستانی فلم ’ملاقات‘ کی آسکر ایوارڈز کے لیے نامزدگی

 

 

اسلام آباد:پاکستانی شارٹ فلم ’ملاقات سینڈ سٹارم‘ آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد ہوگئی ہے۔ پیر کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فلم کے پروڈیوسر عابد عزیز مرچنٹ نے بتایا کہ ان کی شارٹ فلم ’ملاقات سینڈ سٹارم‘ نے ہالی شارٹس اور فلکرز ریف نامی فیسٹیول جیت کر اکیڈمی ایوارڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

شارٹ فلم ’ملاقات سینڈ سٹارم‘ کی کہانی کراچی میں رہنے والی زارا نامی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو ورچوئل رئیلٹی کے ذریعے کسی اجنبی لڑکے سے ملتی ہے اور اسے اپنے ڈانس کی ویڈیو بھیجتی ہے اور پھر وہ لڑکا اس لڑکی کی ویڈیو اپلوڈ کرکے اسے بلیک میل کرتا ہے۔ فلم کی کہانی 2009 میں مصر میں رہنے والی لڑکی غدیر احمد کے ساتھ پیش آنے والے سچے واقعے پر مبنی ہے۔ ’ملاقات سینڈ سٹارم‘ کی ہدایتکاری سیماب گُل نے کی ہے جبکہ اس کی کاسٹ میں حمزہ مشتاق، پریزے فاطمہ، عائشہ شعیب احمد اور نبیلہ خان شامل ہیں۔