کترینہ کیف اور وکی کوشل کو ملی دھمکی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 25-07-2022
کترینہ کیف اور وکی کوشل کو ملی دھمکی
کترینہ کیف اور وکی کوشل کو ملی دھمکی

 

 

 آواز دی وائس،ممبئی  

 ووڈ کے دل کی دھڑکن وکی کوشل اور آنکی اداکارہ بیوی کترینا کیف کو ایک نامعلوم شخص سوشیل میڑیا کے ذریعہ دھمکیاں دے رہاہے ایسی شکایت وکی کوشل نے ممبئ کے ایک پولیس اسٹیشن میں درج کرائ ہے ایک پولیس عہدیدار نے بتلایا-

پولیس نے مبینہ طور پر دھمکیاں دینے کے الزام میں نامعلوم شخص کے خلاف کی ایف آئی آر درج کرلی ہے اور تفشیش جاری کر دی ہے

 ذرائع کے مطابق  اداکار کی شکایت پر مقامی سانتا کروز پولس اسٹیشن نے تعزیرات ہند کی دفعہ 506(2), 354(D) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے-

اپنی شکایت میں اداکار نے کہا کہ ایک نامعلوم شخص انسٹاگرام پر دھمکیاں دے رہا ہے اور دھمکی آمیز پیغامات پوسٹ کر رہا ہے۔

شکایت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملزم اس کی بیوی کا پیچھا بھی کرتا رہا اور اسے دھمکیاں بھی دیتا ہے۔

کیف اور کوشل نے حال ہی میں اپنی سالگرہ مالدیپ میں منائ تھی اور اسکی تصاویر انہوں نے سوشیل میڑیا پر شیئر کی تھی۔