جامعہ ملیہ : منا خالد نے قومی پیرا بیڈمنٹن چمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 29-03-2024
جامعہ ملیہ : منا خالد نے قومی پیرا بیڈمنٹن چمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتا
جامعہ ملیہ : منا خالد نے قومی پیرا بیڈمنٹن چمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتا

 

نئی دہلی:  جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ ہندی کے پی ایچ ڈی کے طالب علم مناخالد نے جمشید پور،جھارکھنڈ میں انیس سے تیئس مارچ   دوہزار چوبیس کے دوران منعقدہ چھٹے قومی پارا بیڈمنٹن چمپئن شپ دوہزار چوبیس میں چاندی کا تمغہ جیتاہے۔

اس چمپئن شپ کا انعقادبیڈ منٹن ایسوسی ایشن آف انڈیانے کیا تھا جسے ٹاٹا اسٹیل فاؤنڈیشن نے اسپانسر کیا تھا۔تقریباً اٹھائیس صوبوں اور چار مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے کل پانچ سو چھیاسٹھ پیرا کھلاڑیوں نے اس قومی چمپئن شپ میں حصہ لیا۔

 خالد نے اپنے ساتھ ششانک کمار کے ساتھ مل کر چاندی کا تمغہ جیتاہے۔سونے کے تمغے کے لیے منا خالد اور ان کے ساتھ کھلاڑی ششانک کمار نے سخت مقابلہ کیا لیکن کامیابی نہیں ملی اور تین سیٹ ایک کے مقابلے دو سے ہار گئے (اسکور اس طرح ہے اکیس۔بارہ، چودہ اکیس اور چودہ اکیس)۔

awazurdu

 گزشتہ سال دسمبر میں خالد نے’کھیلو انڈیا پیرا گیمز دوہزار تیئس‘ میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا اور انھوں نے حال ہی میں پیرا بیڈمنٹن ورلڈ چمپئن شپ دوہزارچوبیس میں شرکت کی۔

 خالد کا مقصد آئندہ ایشین گیمز اور پیرا لمپکس میں تمغے جیتنا ہے اور ملک،ریاست اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کا نام روشن کرناہے۔

  شعبہ ہندی جامعہ ملیہ اسلامیہ سے پی ایچ ڈی سے قبل خالد نے جامعہ ملیہ اسلامیہ سے بی ایس سی(آنرز) کیا او ر جامعہ لیہ اسلامیہ سے ایم ایس ڈبلو اور ہندی میں ایم اے کیاہے