سلمان خان ملک کے سب سے بڑے سپر اسٹارز میں سے ایک ہیں اور ان کے مداحوں کی بڑی تعداد ہے۔ جب بھی کسی سپر اسٹار کی فلم سلور اسکرین پر آتی ہے تو وہ موقع ان کے مداحوں کے لیے کسی تہوار سے کم نہیں ہوتا۔ لیکن عید کا موقع سلمان کے مداحوں کے لیے الگ معنی رکھتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ سلمان خان ہمیشہ عید کے موقع پر اپنی فلمیں ریلیز کرتے ہیں۔ تاہم، یہ عید سلمان خان کے مداحوں کے لیے مختلف ہونے والی ہے، کیونکہ وہ سپر اسٹار کو سلور اسکرین پر دیکھنے سے محروم رہیں گے۔ اس سال عید کے موقع پر سلمان خان کی کوئی فلم ریلیز نہیں ہوئی۔ جس کی وجہ سے مداحوں نے سوشل میڈیا پر ایک نیا ٹرینڈ شروع کر دیا ہے اور عید پر سلمان کو تھیٹر میں غائب کرنے کی باتیں کر رہے ہیں۔ مداحوں نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ #WeMissSalmanKhanInTheatresOnEid
سوشل میڈیا پر ہر جگہ ٹرینڈ کر رہی ہے
سوشل میڈیا پر لوگ مسلسل عید پر سلمان کی گمشدگی کی باتیں کر رہے ہیں۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ --- عید کے تہوار کا مطلب ہے سلمان بھائی کی فلم کی ریلیز۔ اس سال، ہم سلمان بھائی کو بڑی اسکرین پر ضرور یاد کریں گے، لیکن وہ 2025 کی عید پر اپنی اگلی فلم کے ساتھ واپس آئیں گے، جسے ساجد ناڈیاڈوالا پروڈیوس کررہے ہیں۔ پھر اس کا جادو پھر نظر آئے گا!' #WeMissSalmanKhanInTheatresonEID
بالی ووڈ میں کوئی شہنشاہ جذبات ہے تو کوئی ایکشن کنگ،کوئی کنگ ہے اور کوئی کھلاڑی۔ مگر ایک اعزاز ہے ’’عید کنگ‘‘ کا جو بالی ووڈ کے بھائی جان یعنی سلمان خان کے نام ہے۔ بات واضح ہے کہ عید کا مطلب ہے سلمان خان کا دن۔ بات گھر کی بالکونی کی ہو یا سنیما گھر کی ۔ سلمان خان کا دیدار فلم بینوں کے لیے سب سے اہم ہوتا ہے ۔ ایک جانب ان کے گھر کے سامنے بھیڑ ہوتی ہے تو دوسری جانب سنیما ہال میں ان کی فلم کے دیوانوں کی ۔یہ ہے سلمان خان کی مقبولیت اور دیوانگی جس کا فلمی دنیا میں ابتک کوئی مقابلہ نہیں کرسکا ہے۔
سلمان خان سے پہلے بالی ووڈ میں عید یا دیوالی پر فلموں کی نمائش کرنے کی کوئی روایت موجود نہیں تھی۔ ’سلمان خان کی فلمیں عید پر ریلیز ہوئیں انھوں نے کامیابیاں سمٹیں تو اکشے کمار اور اجے دیوگن نے اپنی فلمیں دیوالی پر نمائش کرنا شروع کیں۔اس طرح عید اور دیوالی فلمیں نمائش کرنے کے دن قرار پائے۔ان سے قبل کبھی بھی دلیپ کمار، امیتابھ بچن اور راجیش کھنہ سمیت کسی بھی اسٹار نے کسی خاص دن فلمیں ریلیز نہیں کروائیں۔ سلمان خان کے علاوہ شاہ رخ خان کی فلمیں بھی عید پر نمائش کے لیے پیش کی جاتی رہی ہیں لیکن بعد ازاں عید کا دن بھائی نے اپنے نام کر لیا۔ سلمان خان ایسے اسٹار ہیں جن پر عید کے سب سے زیادہ گیت فلمبند کیے گئے ہیں۔ سروے کے مطابق سلمان خان کے سٹارڈم نے بالی ووڈ کو سب سے زیادہ سرمایہ کما کر دیا
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان عید کے پرمسرت موقع پر دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہیں ،۔سلمان خان انسٹاگرام پر عید کے دن اپنی چند تصاویر شیئر کرتے ہیں۔جن تصاویر میں سلمان اپنے گھر ’گیلیکسی اپارٹمنٹ‘ کی بالکنی میں کھڑے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ان تصاویر میں سلمان خان کے گھر کے باہر ان کے مداحوں کی بہت بڑی تعداد بھی دیکھی جاسکتی ہے جوکہ عید کے موقع پر اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے جمع ہوتی ہے۔
پچھلے سال سلمان خان کی فلم ’’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ ریلیز ہوئی ۔ یعنی یہ عید سلمان خان کے چاہنے والوں کے لیے بڑی خوشی تھی۔
مار دھاڑ کے ایکشن سے بھرپور مناظر اور دبنگ مکالموں پر مشتمل فلم میں سلمان خان کی پرانی فلموں کا فارمولا ڈالا گیا ہے۔فرہاد سمجی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 21 اپریل 2023 کو ریلیز کیلئے سینما گھروں میں پیش کی گئی تھی۔’کسی کا بھائی،کسی کی جان‘ کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو شادی سے انکار کرتا ہے کیوں کہ اسے یقین ہے کہ شادی سے اس کے وسیع خاندان میں جھگڑے پیدا ہوں گے
بہرحال اس مرتبہ عید کنگ میں فلم شائقین کو مایوس کیا ہے کیونکہ سلمان خان کے مداحوں کو پہلی مرتبہ ایک ایسی عید کا سامنا ہے جس میں ان کے ہیرو کی فلم بڑے پر لیز نہیں ہوگی- دراصل سلمان خان کی بیشتر فلمیں عید کے موقع پر ہی ریلیز ہوئی ہیں ،اسی لیے انہیں عید کنگ کہا جاتا ہے جو کہ ایک انوکھا اعزاز ہے ۔ اگر ایک سال ایسا نہ ہو سکا تب بھی ان کا یہ اعزاز جوں کا تو برقرار رہے گا