لڑکیوں کو پیٹتا ہے۔ اس کی پوجا چھوڑ دو: سلمان خان پر بولی سومی علی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 19-08-2022
 لڑکیوں کو پیٹتا ہے۔ اس کی پوجا چھوڑ دو: سلمان خان پر بولی سومی علی
لڑکیوں کو پیٹتا ہے۔ اس کی پوجا چھوڑ دو: سلمان خان پر بولی سومی علی

 


ممبئی : بالی ووڈ کی سابق اداکارہ سومی علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بار پھر سلمان خان پر غصہ نکالا ہے۔ سلمان اور بھاگیہ شری کی فلم 'میں نے پیار کیا' کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے سومی علی نے لوگوں سے سلمان خان کی پوجا بند کرنے کی اپیل کی ہے۔ اگرچہ اداکارہ نے کیپشن میں سلمان خان کا نام نہیں لکھا ہے تاہم تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اداکار پر کچھ سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

سومی علی نے لکھا، "خواتین کو مارنے  والا، نہ صرف مجھے بلکہ بہت سی خواتین کو پیٹنے والا ۔ اس کی دیوانگی چھوڑ دو۔ وہ ایک ذہنی مریض ہے۔ تم اس بارے میں کچھ نہیں جانتے۔سومی کی اس پوسٹ نے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ سلمان خان کے ساتھ ان کے تعلقات اچھے نوٹ پر ختم نہیں ہوئے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب سومی نے سلمان خان کے خلاف زہر اگل دیا ہو یا ان پر حملہ کا الزام لگایا ہو۔ حالانکہ انہوں نے کھل کر سلمان کا نام نہیں لیا ہے۔ اس سال کے شروع میں بھی سومی علی نے سلمان خان پر کئی سنگین الزامات لگائے تھے۔

ہالی ووڈ اداکار ہاروی وائنسٹائن (جن پر کئی خواتین اور اداکاراؤں کو دھمکیاں دینے کے علاوہ ریپ اور مارپیٹ کرنے کا بھی الزام ہے) کا حوالہ دیتے ہوئے سومی نے کہا، ’’بالی ووڈ کے ہاروی وائنسٹائن ایک دن آپ بھی بے نقاب ہوں گے۔ جن خواتین کے ساتھ تم نے زیادتی کی ہے، وہ ایک دن سامنے آئیں گی اور سچ بولیں گی۔ اس کے ساتھ ہی سومی نے ایشوریا رائے کا نام لیا اور کہا کہ جیسا کہ ایشوریہ رائے بچن نے بتایا تھا۔

سومی علی سلمان خان کی گرل فرینڈ رہ چکی ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ سنگیتا بجلانی سے علیحدگی کی وجہ بھی سلمان کے سومی کے ساتھ تعلقات تھے۔ تاہم دونوں کا یہ رشتہ زیادہ دیر نہیں چل سکا۔ سلمان سے علیحدگی کے بعد سومی علی بیرون ملک چلی گئیں اور بالی ووڈ سے دوری بنا لی۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ سلمان خان کی سابق گرل فرینڈ ایشوریہ رائے نے بھی کہا تھا کہ سلمان خان نے ان پر حملہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ اداکار سلمان کے ساتھ رشتے میں رہنے والی کترینہ کیف کے ساتھ بھی ایسا ہی کام کرنے کی باتیں منظر عام پر آچکی ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ سلمان خان ایک پراسسیو بوائے فرینڈ ہیں اور اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ سخت رہتے ہیں۔