منور فاروقی کو دیکھتے ہی لوگوں نے لگائی عائشہ- عائشہ کی آوازیں

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 04-04-2024
منور فاروقی کو دیکھتے ہی لوگوں نے لگائی عائشہ- عائشہ کی آوازیں
منور فاروقی کو دیکھتے ہی لوگوں نے لگائی عائشہ- عائشہ کی آوازیں

 

ممبئی/ آواز دی وائس
بگ باس کا 17 سیزن ختم ہونے کے باوجود اس کے مقابلہ کرنے والے اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔ منور فاروقی اس سیزن کے فاتح بن گئے۔ شو کے اندر منور کو لے کر کافی تنازعہ ہوا تھا۔ ان کی سابق گرل فرینڈ عائشہ خان نے شو میں کامیڈین کے بارے میں کئی بڑے انکشافات کیے تھے۔ ان پر کئی سنگین الزامات بھی لگائے گئے۔ جس کے بعد انہیں کافی ٹرول کیا گیا۔ یہ اور بات ہے کہ سلمان خان نے ویک اینڈ کا وار میں منور کو سپورٹ کیا تھا۔
منور فاروقی کو آج بھی لوگ عائشہ خان کے ساتھ تعلقات کے بارے میں چھیڑتے ہیں۔ ابھی حال ہی میں منور ایک تقریب میں پہنچے تھے، جہاں لوگوں نے عائشہ کا نام لے کر انہیں تنگ کرنا شروع کر دیا۔ تاہم اس دوران خود کامیڈین عائشہ پر طنز کرتے نظر آئے۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔
دراصل منور فاروقی حال ہی میں ایک تقریب کے لیے حیدرآباد پہنچے تھے۔ اس دوران وہاں موجود ان کے مداحوں نے ان کا شاندار استقبال کیا اور ان سے شعر سنانے کی درخواست کی۔ منور فاروقی نے اپنے مداحوں کو محظوظ کرتے ہوئے اشعار بھی سنائے ۔ اس دوران لوگوں نے عائشہ خان کے نام لینا شروع کردیا۔ یہ سن کر منور ہنسنے لگے۔ انوں نے کہا میں بیلی ڈانس نہیں جانتا۔ میں صرف شاعری جانتا ہوں۔ میں نے آپ کو بتا دیا ہے۔
کامیڈین کی بات سن کر وہاں موجود سبھی ہنسنے لگتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھاکہ لوگ عائشہ اور منور کو ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں۔ ایک نے لکھا کہ منور کا جواب سن کر مزہ آیا اور ایک صارف نے لکھا کہ ٹھیک ہے، منور نے جواب دیا۔
عائشہ نے منور پر سنگین الزامات لگائے تھے۔
قابل ذکر ہے کہ عائشہ خان کی بگ باس 17 میں وائلڈ کارڈ انٹری ہوئی تھی۔ شو میں آتے ہوئے عائشہ نے منور پر دو ٹائمنگ کا الزام لگایا تھا۔ اداکارہ نے کہا تھا کہ وہ نہ صرف میرے ساتھ دھوکہ دے رہا ہے بلکہ اس نے نزیلا کو دیگر خواتین کے ساتھ بھی دھوکہ دیا ہے۔ ایک وقت میں وہ پانچ عورتوں کے ساتھ تھا اور سب سے جھوٹ بولتا تھا۔ جب وہ میرے اور نازیلہ کے رشتے میں تھے تو شو میں آنے سے پہلے اس نے کسی اور لڑکی کو رشتہ بھیج دیا تھا۔