ارباز خان اپنی بیوی شوریٰ کے ساتھ افطار پارٹی میں ہوئے شامل

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 03-04-2024
ارباز خان اپنی بیوی شوریٰ کے ساتھ افطار پارٹی میں ہوئے شامل
ارباز خان اپنی بیوی شوریٰ کے ساتھ افطار پارٹی میں ہوئے شامل

 

ممبئی/ آواز دی وائس
بالی ووڈ اداکار اور پروڈیوسر ارباز خان نے ممبئی میں افطار پارٹی میں شرکت کی۔ اہلیہ شوریٰ خان بھی ساتھ تھیں۔ پارٹی کے دوران دونوں نے جس طرح ایک دوسرے کا خیال رکھا، اسے دیکھ کر مداح ان کی کیمسٹری کے مداح بن گئے ہیں۔ پارٹی کے بعد جب شوریٰ بھیڑ میں پھنس گئی تو ارباز انہیں بچا کر گاڑی تک لے گئے۔ ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
ممبئی کے محمد علی روڈ پر افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ اس میں ارباز خان، شوریٰ خان کے علاوہ روینہ ٹنڈن اور ردھیما پنڈت جیسے ستارے بھی نظر آئے۔ سب نے ایک دسترخوان پر بیٹھ کر افطار کیا۔ اس دوران کبھی شوریٰ کو اپنے شوہر کا چہرہ صاف کرتے دیکھا گیا تو کبھی ارباز کو بیوی کا جھوٹا کھاتے دیکھا گیا۔
ارباز نے اپنی بیوی کو بھیڑ سے بچایا
اربار خان اور شوریٰ کے کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔ ارباز نے جس طرح ہجوم میں اپنی اہلیہ کی حفاظت کی اس کی بھی تعریف ہو رہی ہے۔ تاہم کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ سب صرف چند دنوں کا شو ہے، اس کے بعد ان کا بھی وہی حشر ہوگا جو پچھلی شادی میں ہوا تھا۔
میک اپ آرٹسٹ شوری نے گزشتہ سال شادی کی۔
واضح رہے کہ ارباز نے گزشتہ سال دسمبر کے مہینے میں شوریٰ سے شادی کی تھی۔ یہ شادی خفیہ طور پر ہوئی تھی۔ تقریب میں صرف خاندان کے افراد نے شرکت کی۔ ان کی شادی کی تصاویر سامنے آئیں تو دنیا کو اس شادی کا علم ہوا۔ اس سے قبل ارباز نے ملائکہ اروڑہ سے شادی کی تھی۔ ان دونوں کا ایک بیٹا ہے جس کا نام ارہان ہے۔