بالی ووڈ کے معروف اداکار وکرم گوکھلے نہیں رہے

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 26-11-2022
بالی ووڈ کے معروف اداکار وکرم گوکھلے نہیں رہے
بالی ووڈ کے معروف اداکار وکرم گوکھلے نہیں رہے

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

 بالی ووڈ اور ٹی وی میں کام کرنے والے معروف اداکار وکرم گوکھلے اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ وہ ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے کے ایک اسپتال میں زیرعلاج  تھے۔ ان کی حالت تشویشناک بنی ہوئی تھی، تاہم  آج 82 سال کی عمر میں وہ چل بسے۔

  وکرم گوکھلے ایک فلمی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ اداکاری کا آغاز اپنی نانی سے وراثت میں ملا۔ وکرم گوکھلے کی پردادی درگا بائی کامت ہندوستانی اسکرین کی پہلی خاتون اداکار تھیں۔ ان کی دادی کملا بائی گوکھلے نے ہندوستانی سنیما کی پہلی خاتون چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کام کیا تھا اور ان کے والد چندرکانت گوکھلے بھی مراٹھی سنیما کے تجربہ کار اداکار تھے۔

خاندان کے راستے پر چلتے ہوئے وکرم نے بھی سنیما جوائن کیا۔ تاہم ان کا نام ہمیشہ تھیٹر کے ساتھ منسلک کیا گیا تھا. ان کی پہلی فلم 'پروانہ' سال 1970 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس کے بعد وہ کئی فلموں اور ٹی وی سیریلز میں نظر آئے۔

وکم گوکھلے نے کئی مراٹھی اور بالی ووڈ فلموں میں کام کیا۔ وہ 1990 میں امیتابھ بچن کی اگنی پتھ اور سنجے لیلا بھنسالی کی ہم دل دے چکے صنم (1999) میں ایشوریہ رائے بچن کے والد کے کردار میں نظر آئے۔ اس کے علاوہ اداکار نے 'بھول بھولیا'، 'دل سے'، 'دے دانا دان'، 'ہچکی'، 'نکما' اور 'مشن منگل' جیسی بالی ووڈ کی کامیاب فلموں میں بھی کام کیا۔

، ان کے ٹی وی کیرئیر کو دیکھیں تو وہ 'اڑان'، 'اندر دھنش'، 'کشتیج یہ نہیں'، 'سنجیوانی'، 'جیون ساتھی'، 'سنگھاسن'، 'میرا نام کرےگی' میں وغیرہ مرکزی کردار کی شکل میں نظر آئے۔