مسٹر پرفیکشنسٹ کے ٹیگ پر عامر نے کا انکشف

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 27-04-2024
مسٹر پرفیکشنسٹ کے ٹیگ پر عامر نے کا انکشف
مسٹر پرفیکشنسٹ کے ٹیگ پر عامر نے کا انکشف

 

ممبئی/ آواز دی وائس
اس بار عامر خان 'دی گریٹ انڈین کپل شو' میں بطور مہمان نظر آنے والے ہیں۔ لوگ عامر کو 'مسٹر پرفیکشنسٹ' کے نام سے جانتے ہیں۔ کئی بار لوگوں کے ذہن میں یہ سوال بھی آتا ہے کہ انہیں یہ نام کس نے دیا؟
عامر خان نے بتایا کہ تجربہ کار اداکارہ شبانہ اعظمی نے انہیں 'مسٹر پرفیکشنسٹ' کا ٹیگ دیا تھا۔
عامر خان نے بتایا کہ یہ واقعہ ان دنوں پیش آیا جب عامر اندرا کمار کی فلم دل کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ اس فلم کے کیمرہ مین بابا اعظمی تھے۔
ایک دن وہ بابا اعظمی کے گھر فلم پر بحث کر رہے تھے، جب شبانہ اعظمی نے عامر خان کو چائے پیش کی۔ عامر کو چائے دیتے ہوئے پوچھا کہ چائے میں کتنی چینی لیں گے؟
عامر خان نے شبانہ اعظمی کی طرف دیکھا اور پوچھا کہ گلاس کتنا بڑا ہے؟ جب شبانہ اعظمی نے انہیں کپ دکھایا تو عامر خان نے ان سے پوچھا کہ چممچ کتنا بڑا ہے؟ انہوں نے بتایا کہ کس طرح شبانہ اعظمی نے اس واقعہ کے بارے میں لوگوں کو بتاتے ہوئے کہا تھا کہ اگر آپ عامر خان سے کبھی چائے میں چینی کے بارے میں پوچھیں گے تو وہ سب سے پہلے آپ سے کپ کا سائز پوچھیں گے اور اس طرح انہیں مسٹر پرفیکشنسٹ کا ٹیگ ملا ۔
عامر ایک ساتھ تین فلموں میں کام کر رہے ہیں۔
عامر خان حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم 'لاپتا لیڈیز' کے پروڈیوسر رہ چکے ہیں۔ عامر نے آخری بار فلم 'لال سنگھ چڈھا' میں کام کیا تھا۔ ان دنوں وہ تین فلموں میں کام کر رہے ہیں۔ جہاں وہ سنی دیول اسٹارر 'لاہور 1947' اور ان کے بیٹے جنید کی پہلی رومانوی فلم 'ایک دن' پروڈیوس کررہے ہیں۔ بطور اداکار ان کی اگلی فلم تارے زمین پر ہے۔