قرآن کی عمل پیروی ہی سے دنیا وآخرت میں کامیابی ہوگی- شیخ ابوبکر احمد

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 06-04-2024
قرآن کی عمل پیروی ہی سے دنیا وآخرت میں کامیابی ہوگی- شیخ ابوبکر احمد
قرآن کی عمل پیروی ہی سے دنیا وآخرت میں کامیابی ہوگی- شیخ ابوبکر احمد

 

کالی کٹ:  قرآن مقدس پوری انسانیت کے ئے رشد وہدایت ہے ۔قرآن کی عمل پیروی ہی سے دنیا وآخرت میں کامیابی ہوگی - جامعہ کے لئے یہ فخر ہے کہ یہاں کے فارغین بیرون ممالک کے عالمی قرآن مقابلہ میں ممتاز پوزیشن حاصل کئے ہیں ۔

ملک کی عظیم الشان دینی وعصری اسلامی یونیورسٹی جامعہ مرکز کالی کٹ کے روح رواں شیخ ابوبکر احمدنے ان خیالات کا اظہار کیا-وہ جلسہ دستار حفظ ،ختم القرآن روحانی کانفرنس میں کلیدی خطاب کررہے تھے، جس میں ریاست بھر سے علما مشائخ سادات ہزاروں کی تعداد میں شریک ہوئے 25 ویں شب قدر کی نسبت سے قیام اللیل ذکر واذکار وروحانی مجلس تاریخ ساز رہی ۔

 واضح رہے جامعہ مرکز میں 56 ہزار طلبا دینی وعصری علوم وفنون کے مختلف شعبہ جات میں زیر تعلیم ہیں ۔ ملک کی 23 ریاست کے طلبا یہاں علمی پیاس بجھا رہے ہیں ۔

پروگرام کا آغاز بعد نماز ظہر رمضان خطبات سے ہوا، عصر بعد حلقہ ذکر کا نعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر ہزاروں روزہ دار اجتماعی طور پر افطار کئے ، نماز تراویح کے بعد صحن جامعہ میں عظیم الشان پیمانہ پر روحانی مجلس کا انعقاد عمل میں آیا ۔اس موقع پر جامعہ کے شعبہ اکیڈمک آف قرآن اسٹڈیز کےفارغ التحصیل 161طلبا کو سند ودستار حفظ سے نوازہ گیا ۔

واضح رہے کہ حفظ کی دستار پانے والے طلبا کیرالا ایجوکیشن بورڈ سے ہائی اسکول کے طالب علم ہیں ۔ یعنی دینی وعصری تعلیم یکساں حاصل کرر ہے ہیں ۔ یہ سلسلہ گذشتہ 25سال سے جاری ہے ابتک عصری تعلیم کے ساتھ دینی علوم کے حفاظ کی فارغ شدہ تعداد 2500 کے قریب ہے ۔

اس موقع پر جامعہ کے ممتاز اساتذہ کو قرآن ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ۔ کانفرنس سے افتتاحی خطاب ڈائیرکٹر جنرل سی محمد فیضی نے کیا انہوں تعلیمات قرآن پر جامع خطاب کیا ۔

جموں کشمیر طلبا کے لئے خصوصی بھون تعمیر کیا اور ہزار سے زائد طلبا یہاں امن وسکون کے ماحول میں دینی وعصری علوم حاصل کر رہے ہیں ۔ ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری کے مطابق ملک بھر میں کیرالا ماڈل ایجوکیشن کا فروغ ، اقلیتی ،پسماندہ علاقوں میں اسکول کا قیام ،غریب بیواہ کو امدادی رلیف دعوتی سینٹرس ، فلاحی شعبے مساجد ومدارس کا قیامع عمل میں آچکا ہے ۔  اور یتیم بچوں کی تعلیمی وخورد نوش جملہ اخرجات کی کفالت جامعہ کے ماتحت کی جاتی ہے۔