مانو میں کثیر ثقافتیں اور تقابلی ادب پر ریفریشر کورس

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 29-11-2022
مانو میں کثیر ثقافتیں اور تقابلی ادب پر ریفریشر کورس
مانو میں کثیر ثقافتیں اور تقابلی ادب پر ریفریشر کورس

 

 

حیدرآباد:مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، مرکز فروغ انسانی وسائل (ایچ آر ڈی سی) کے زیر اہتمام کثیر ثقافتیں اور تقابلی ادب پر2ہفتے طویل ریفریشر کورس کا کل اختتام عمل میں آیا۔

پروفیسر سنیم فاطمہ، ڈائرکٹر ایچ آر ڈی سی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ شرکاءکثیرثقافتوں کو پہچانیں اور ثقافتی تنوع جو ہماری مقبول ثقافت میں نظر آتا ہے بلکہ ہمارے تعلیمی اداروں میں جہاں ہم نوجوانوں کو نصاب کی تدوین کے ذریعہ ثقافتی تنوع کی خصوصیات اور فوائد سے روشناس کرواتے ہیں۔ آسام، مغربی بنگال، بہار، دہلی، آندھرا پردیش، تلنگانہ، مدھیہ پردیش، کیرالا، ٹامل ناڈو، کرناٹک اور مہاراشٹرا سے جملہ 70شرکا نے اپنی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے ریفریشر کورس میں حصہ لیا۔

آن لائن اور آف لائن طرز پر زائد از 50 سیشنس منعقد ہوئے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ، دہلی یونیورسٹی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، یونیورسٹی آف حیدرآباد اور عثمانیہ یونیورسٹی کے ماہرین نے اپنے لیکچرس پیش کیے۔