جامعہ ملیہ اسلامیہ میں پروفیسر خالد جاوید کو استقبالیہ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 23-11-2022
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں  پروفیسر خالد جاوید کو استقبالیہ
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں پروفیسر خالد جاوید کو استقبالیہ

 

 

 نئی دہلی : عہد حاضر کے ممتاز فکشن نگار پروفیسر خالد جاوید کے اردو ناول ’نعمت خانہ‘ کے انگریزی ترجمے’دی پیراڈائزآف فوڈ‘ کو باوقار’جے سے بی ایوارڈ برائے ادب دوہزار بائیس‘ملا ہے۔پروفیسر خالد جاوید کو انعام کی رقم کے طورپر پچیس لاکھ روپے ملے ہیں۔مذکورہ ناول کا انگریزی ترجمہ پروفیسر باراں فاروقی نے کیاہے، انھیں بھی بطور انعام الگ سے دس لاکھ روپے ملے ہیں۔

انعام کے فاتح کا اعلان لارڈ بیم فورڈچیئر مین،جے سی بی نے آن لائن موڈ میں کیا اور جناب سینل کھرانا نے پینے سلوان،جیوری کے صدر نے سال دوہزار بائیس کے لیے اوبیرائے ہوٹل،نئی دہلی میں منعقدہ ایک باوقار تقریب میں انعام کی ٹرافی پروفیسر خالد جاوید کو تفویض کی۔

پروفیسر جاوید نے کہاکہ یہ ان کے لیے خوش ومسرت کو موقع ہے۔ہم روزمرہ کی زندگی میں چھوٹی چھوٹی مسرتوں کے جویا رہتے ہیں اور سچی خوشی کا کوئی کوئی موقع ہمیں نصیب ہوتاہے۔آج کا دن انھیں سچی خوشی کے لمحات میں سے ہے اور اعزاز سے مجھے سچی خوشی ملی ہے۔

پروفیسر نجمہ اختر،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اسے یونیورسٹی کے لیے ایک قابل فخر لمحہ قراردیا۔انھو ں نے پروفیسر خالد جاویدکو مبارک باد دی اور مستقبل کی کاوشوں کے لیے نیک خواہشا ت کا اظہار کیا۔

جے سی بی ایوارڈ جو ہندوستان کی بائیس مقامی زبانوں کے معاصر فکشن پر ایوارڈ دیتی ہے اسے بکر پرائز کے مساوی درجہ حاصل ہے۔یہ صرف جامعہ ملیہ اسلامیہ کے لیے قابل فخر لمحہ نہیں بلکہ پوری اردو دنیا کے لیے ہے۔

یہ ناول باورچی خانے کے فریم ورک میں ایک متوسط مسلم گھرانے کی کہانی ہے بھوک،تشدد،محبت،جرم اور اعتراف کے ارد گرد گردش کرتی ہے۔

پروفیسر خالد جاوید کے تین ناول موت کی کتاب‘’نعمت خانہ‘ اور ایک خنجر پانی میں‘کافی مقبول ہوئے ہیں اور ان کا چوتھا ناول’ارسلان اور بہزاد‘ جلد ہی منظر عام پر آنے والا ہے۔ان کا ناول موت کی کتاب کا انگریزی ترجمہ ڈاکٹر عبدالنصیب خاں نے کیا تھا۔

پروفیسر خالد جاوید کو ملک کے دیگر ممتاز ادبی اداروں اور اکیڈیمیوں سے بھی متعدداعزازات و اکرامات مل چکے ہیں۔