اردو یونیورسٹی میں معذوروں کے لیے جاب میلہ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 15-07-2022
 اردو یونیورسٹی میں معذوروں کے لیے جاب میلہ
اردو یونیورسٹی میں معذوروں کے لیے جاب میلہ

 

 

حیدرآباد:مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، تربیت و تعیناتی سیل نےYouth4Jobs  فاﺅنڈیشن کے اشتراک سے 21 جولائی کو 10 بجے صبح تا 5 بجے شام اسپورٹس کمپلیکس، مانو کیمپس، گچی باﺅلی، حیدرآباد میں جسمانی معذور امیدواروں کے لیے جاب میلہ کا اہتمام کیا ہے۔

ڈاکٹر محمد یوسف خان ، انچارج سیل کے بموجب جاب میلہ میں مانو کے موجودہ اور سابقہ طلبہ کے علاوہ بیرونی امیدوار بھی شرکت کرسکتے ہیں۔

 اہلیت اور دیگر تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.edu.inسے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

 خواہشمند امیدوار https://forms.gle/L31XfyAgekuWJ3ED9پر اپنا رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔

 مزید تفصیلات کے لیے مانو سے 9848171044, 9502299914 یاYouth4Jobs فاﺅنڈیشن سے 733063771, 7032777492 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔