جامعہ ملیہ : سول سروسز ابتدائی اور مین امتحانات کی مفت کوچنگ کے لیے درخواستیں مطلوب

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 19-03-2024
جامعہ ملیہ : سول سروسز ابتدائی اور مین امتحانات کی مفت کوچنگ کے لیے درخواستیں مطلوب
جامعہ ملیہ : سول سروسز ابتدائی اور مین امتحانات کی مفت کوچنگ کے لیے درخواستیں مطلوب

 

نئی دہلی: اقامتی کوچنگ اکیڈمی آر سی اے) ، سیٹر فار کوچنگ اینڈ کیرئیر پلاننگ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے سول سروسز پری اور مین امتحانات دوہزار پچیس کی تیاری کے لیے مفت کوچنگ دارالاقامہ کی سہولت کے ساتھ) کے سلسلے میں درخواستیں طلب کی ہیں۔

اقلیتی، ایس سی ایس ٹی اور خواتین امیدوار اس پروگرام کے لیے درخواستیں دے سکتے ہیں۔ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ انیس مئی دوہزار چوبیس ہے۔ یونیورسٹی دس شہروں دبلی سری نگر، جموں ، حیدرآباد، گوبائی ممبئی ، پٹنہ، لکھنؤ، بنگلورو اور ملاپورم میں انٹرنس امتحان منعقد کرے گی۔

آر سی اے ، جامعہ ملیہ اسلامیہ طلبہ کی سول سروسز کی تیاری کے لیے مشہور ہے جو ایس سی ایس ٹی، خواتین اور اقلیت فرقہ کے طلبا کو سول سروسز امتحانات کی تیاری کے لیے مفت کوچنگ فراہم کرتی ہے۔ آر سی اے سول سروسز اور دیگر مقابلہ جاتی امتحانات کے امیدوار طلبہ کو بشمول چوبیس گھنٹے کتب خانے کی سهولت بهترین ماحولیاتی نظام اور منظم آموزشی ماحول اور تربیت فراہم کرتی ہے۔
ماضی میں اس اکیڈمی کا ریکارڈ کافی اچھا رہاہے جس میں سول سروسز میں یوپی ایس سی اور دیگر مرکزی و ریاستی سروسز کے ٹاپر بھی شامل ہیں۔ اپنے قیام کے بعد سے آر سی اے کے چھے سو سے زیادہ طلبا کا سول سروسز میں اور دیگر مرکزی و ریاستی سروسز میں منتخب ہوئے ہیں۔
انٹرنس ٹسٹ ابلیت ، ٹسٹ مراکز اور دستیاب سمليات بس متعلق تفصيل معلومات جاری -سہولیات سے متعلق تفصیلی معلومات جلد ہی یونیورسٹی کی ویب سائٹ
http://jmicoe.in
پر اپلوڈ کردی جائیں
https://jmi.ac.in/cccp