جامعہ ملیہ : انتخابات کے سبب انٹرنس امتحان کی تاریخوں میں تبدیلی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 27-03-2024
جامعہ ملیہ : انتخابات کے سبب انٹرنس امتحان کی تاریخوں میں تبدیلی
جامعہ ملیہ : انتخابات کے سبب انٹرنس امتحان کی تاریخوں میں تبدیلی

 

 نیو دہلی: لوک سبھا انتخابات کے اعلان کی وجہ سے جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اپنے کچھ کورسز کے داخلہ امتحان کی تاریخوں میں تبدیلی کی ہے۔ اس سلسلے میں جامعہ انتظامیہ نے آج ایک نوٹس بھی جاری کیا ہے۔ جو طلباء اس سال جامعہ کے داخلہ امتحان میں شرکت کرنے جا رہے ہیں وہ جامعہ کی ویب سائٹ ‏

jmi.ac.in

پر آفیشل نوٹس دیکھ سکتے ہیں۔ آپ کو بتا دیں، لوک سبھا انتخابات اس سال 7 مرحلوں میں ہوں گے۔ جو 19 اپریل 2024 سے شروع ہوکر یکم جون 2024 کو ختم ہوگا۔ تمام مراحل کے لیے ووٹوں کی گنتی 4 جون 2024کو ہوگی

 ایم اے (اکنامکس)، ایم اے (اپلائیڈ سائیکالوجی)، ڈپلومہ ان انجینئرنگ (ریگولر اینڈ سیلف فنانس)، ایم بی اے پروگرامز کے داخلہ امتحانات 9 جون کو منعقد ہوں گے -

بی ایڈ، ایم اے (ہیومن ریسورس مینجمنٹ)، ایم اے (عربی) کے امتحانات 10 جون کو شیڈول کیے گئے ہیں۔ جبکہ ایم اے (سوشل ورک)، ایم اے (انگلش)، بی ایس سی ایروناٹکس، ایم سی اے، ایم اے (ہسٹری) کے امتحانات 11 جون 2024 کو ہوں گے۔ ان تمام امتحانات کے لیے مختلف اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔ امتحان کے لیے ایڈمٹ کارڈ بھی جلد جاری کر دیا جائے گا۔ امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ صرف داخلہ کارڈ کے لیے سرکاری ویب سائٹ دیکھیں۔ کسی دوسری ویب سائٹ پر بھروسہ نہ کریں، وہ جعلی بھی ہو سکتی ہیں -

آپ کو بتاتے چلیں کہ لوک سبھا انتخابات کی وجہ سے نہ صرف جامعہ بلکہ کئی مسابقتی امتحانات نے اپنے شیڈول میں تبدیلی کی ہے۔ ان میں انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس ‏(آی سی اے آی ) سی اے  انٹرمیڈیٹ اور فائنل امتحانات 2024، ‏یو پی ایس سی  پریلمس امتحان ، نیٹ پی جی امتحانات شامل ہیں۔

جہاں پہلے  نیٹ پی جی  کا امتحان 15 جولائی کو ہونا تھا، اب یہ 23 جون 2024 کو ہوگا۔ نیٹ یو جی  کی تاریخوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی یو پی ایس سی سی ایس ای پریلیم امتحان کی تاریخ میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ پہلے امتحان 26 مئی کو ہونا تھا، اب امتحان 16 جون کو ہوگا