انڈونیشیائی وفد کا جامعہ اسکول کا دورہ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 23-04-2024
انڈونیشیائی وفد کا جامعہ اسکول کا دورہ
انڈونیشیائی وفد کا جامعہ اسکول کا دورہ

 

                نئی دہلی : جامعہ  سیننر سیکنڈری اسکول (جے ایس ایس ایس) جامعہ ملیہ اسلامیہ نے بارہویں جماعت کے طلبہ کے لیے اٹھارہ اپریل دوہزار چوبیس کو ملٹی پرپز ہال میں ایک کیریئر کاؤنسلنگ سیشن منعقد کیا۔سیشن کا مقصد انڈونیشیا کی اسٹیٹ اسلامک یونیورسٹی،جکارتہ کی جانب سے انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ مطالعات کے لیے اسکالر شپ فراہم کیے جانے کے سلسلے میں طلبہ کو اہم معلومات بہم پہنچانی تھیں۔یونیورسٹی کے ویزیٹنگ اراکین نے اسکالر شپ کے مواقع سے متعلق معلومات ساجھاکیں اور طلبہ کے سوالات کے جوابات دیے۔

                پرنسپل اور اسکول فیکلٹی کے ساتھ مہمانان کی مختصر ملاقات اور بات چیت کے ساتھ ہی صبح میں سیشن کا آغاز ہواجس کے بعد منتظمہ کمیٹی نے تعارف پیش کیا اور پرنسپل نے ویزیٹنگ فیکلٹی اراکین کا خیر مقدم کیا۔پروفیسر میلا رحیم (صدر سینٹر فار انٹرنیشنل کوآپریشن)اپنی ٹیم کے ساتھ محترم اسومی (اسٹاف فار انٹرنیشنل کوآپریشن) اور جناب فتح الدین،جناب ڈزکری رحمت رومودون (کوآرڈی نیٹر فار انٹرنیشنل کوآپریشن)اور جناب فتح الدین (لیکچرر،فیکلٹی آف شریعہ و قانون) نے ایک معلوماتی پرزیٹیشن دیا جس میں انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ کے لیے دی جانے والی متعدد اسکالر شپ کے متعلق بتایاجو طلبہ کے ساتھ اساتذہ کے لیے بھی مفید اورسود مند ہوگا۔

                پرزینٹیشن کے دوران ویزٹنگ فیکلٹی رکن نے اہلیت کا معیار،درخواست فارم کا پروسیس، اور اسکالرشپ پروگرام کے فوائد بتائے۔انھوں نے اعلی تعلیم کی اہمیت پر زوردیا اور طلبہ کی اس بات کے لیے حوصلہ افزائی کی کہ وہ جکارتا کی اسٹیٹ اسلامک یونیورسٹی میں دستیاب مواقع کو دریافت کریں۔ لائق طلبہ کے لیے صد فی صد اسکالر شپ پروگرام ہے جس میں وہ اپنی تعلیمی امنگوں کو بغیر کسی مالی دشواریوں کے پایہ تکمیل تک پہنچاسکتے ہیں۔

                پرزینٹیشن کے بعد سوال وجواب کا ایک مذاکراتی سیشن ہوا جس میں طلبہ کو اجازت تھی وہ ویزیٹنگ فیکلٹی سے براہ راست سوال پوچھ سکیں۔سیشن میں طلبا نے جوش وخروش سے حصہ لیا اور اسکالر شپ پروگرام کے مختلف پہلوؤں سے متعلق ان سے سوالات پوچھے،وضاحتیں چاہیں داخلے کے متعلق جانکاریاں لیں اور ان کی یونیورسٹی میں کیا کیا علمی موضوعات ہیں ان سب کے متعلق کافی تفصیل سے پوچھا۔مذاکراتی سیشن سے کافی فائدہ ہوا۔

                پروگرام کے اختتام پر طلبہ نے ویزنٹنگ فیکلٹی اراکین کی رہنمائی اور ان کی مدد کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔