حیدرآباد : مانو کے 60 طلبہ کا ایم آئی ای ٹی و ملٹی نیشنل کمپنیوں میں تقرر

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 29-07-2022
حیدرآباد : مانو کے 60 طلبہ کا ایم آئی ای ٹی و ملٹی نیشنل کمپنیوں میں تقرر
حیدرآباد : مانو کے 60 طلبہ کا ایم آئی ای ٹی و ملٹی نیشنل کمپنیوں میں تقرر

 

 

  حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، اسکول برائے ٹیکنالوجی کے 60 طلبہ کا مختلف بین قومی (ملٹی نیشنل) کمپنیوں اور میرٹھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ای ٹی) میں تقرر عمل میں آیا۔ ان کا زیادہ سے زیادہ پیکیج 8 لاکھ سالانہ ہے۔ جبکہ اوسط پیکیج 4 لاکھ سالانہ ہے۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر، پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، پرو وائس چانسلر اور پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار نے منتخب امیدواروں کو مبارکباد دی اور شعبہ سی ایس و آئی ٹی اور ٹی این پی سیل کے ذمہ داروں کی ستائش کی۔

پروفیسر عبدالواحد، ڈین اسکول آف ٹیکنالوجی اور ڈاکٹر سید امتیاز حسن، صدر شعبہ سی ایس و آئی ٹی نے بھی منتخب طلبہ کو مبارکباد دی۔ ڈاکٹر بونتھو کوٹھیا، ٹی این پی سیل کو آرڈینیٹر کے بموجب 5 جولائی کو منعقدہ جشنِ بہاراں کے دوران منعقدہ پلیسمنٹ ڈرائیو میں یونیورسٹی کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ سیل کے ذریعہ 7 ایم ٹیک طلبہ کا اسسٹنٹ پروفیسر ایم ای آئی ٹی، میرٹھ تقرر ہوا۔ 25 جولائی کو شعبہ کمپیوٹر سائنس و آئی ٹی میں ایم آئی ای ٹی کے رجسٹرار سنجئے وششٹھ اور وائس چیئرمین جناب پنیت اگروال نے منتخب اسسٹنٹ پروفیسرس سے آن لائن تبادلہ خیال کیا۔ دیگر بین قومی کمپنیوں میں ٹی سی ایس، ویپرو، انفوسس، بائی جوس، میڈ پلس، ہیگزاویر، کیپ جیمینی، ڈیلائٹ، اوجاس انوویٹو ٹیکنالوجیز، رنسپل گلوبل سرویسز، کے پی آئی ٹی، ریویچر جو حیدرآباد، احمد آباد، پونے، کولکتہ، بنگلورو، میسور، نوئیڈا، دہلی، گروگرام میں واقع ہیں میں ایم سی اے سے 15، ایم ٹیک سے 8 اور بی ٹیک سے 30 طلبہ کا انتخاب عمل میں آیا۔