مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں جشن جمہوریہ کا انعقاد

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 27-01-2023
 مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں جشن جمہوریہ کا انعقاد
مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں جشن جمہوریہ کا انعقاد

 

 

حیدرآباد: نوجوان حب الوطنی پر مبنی گیت ”کر چلے ہم فدا … کے اشعار پر غور کریں اور آگے آکر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔ کیونکہ ہم ہندوستان کے قانون کی پاسداری کرنے والے شہری ہیں۔ہمیں اپنے فوجیوں کے تعاون اور قربانیوں کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔

آئیے ہم عہد کریں کہ اس قربانیوں سے بھری وراثت کو نوجوان آگے بڑھائیں گے اور جئے ہند کا نعرہ لگائیں گے اور یہ آواز رکاوٹوں کو پار کر کے سرحدوں کو عبور کرجائے گی۔“

 مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن نے آج ترنگا لہرانے کے بعد یومِ جمہوریہ پیام دیتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر مظفر حسین خان، اسوسیئٹ پروفیسر تعلیم و تربیت کی نگرانی میں طلباءو طالبات نے قومی ترانہ پڑھا اور حب الوطنی پر مبنی نغمے ”ائے وطن، ائے وطن....“، ”یہ دیش ہے ویر ....“ وغیرہ ساز پر پیش کیا۔ اس موقع پر پروفیسر شگفتہ شاہین، او ایس ڈیI، پروفیسر صدیقی محمد محمود، او ایس ڈیII ، پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار اور پروفیسر ایم اے عظیم، پراکٹر موجودتھے۔

awazthevoice

لفٹننٹ محمد عبدالمجیب ، اسوسیئٹ این سی سی آفیسر کی نگرانی میں مانو سب یونٹ کے این سی سی کیڈٹس اور سیکوریٹی گارڈس نے گارڈ آف آنرس پیش کیا۔ ون تلنگانہ آرٹلری بیٹری این سی سی یونٹ کی نگرانی میں پریڈ کی تیاری کی گئی تھی۔ پروفیسر محمد فریاد، و انچارج پبلک ریلیشنز آفیسر نے کاروائی چلائی۔ اس موقع پر تلسنکرات میں رنگولی مقابلہ میں حصہ لینے والوں اور ویجلنس اویرنیس ویک میں حصہ لینے والوں میں انعامات و سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔

رنگولی مقابلہ میں پہلا مقام حاصل کرنے والی ٹیم میں جے جیو تی، جی سدھا رانی اور ارچنا شامل تھیں، جیوتی ایسٹر، نسرین فاطمہ، سنیتا ریڈی، ببیتا راتھوڑ، شیخ ذرینہ سلطانہ اور ہاجرہ ممتاز بیگم کی ٹیم نے دوسرا انعام حاصل کیا جبکہ طالبات کی ٹیم پروین ناز، حسنیٰ پروین اور حنا پروین کی ٹیم نے تیسرا انعام حاصل کیا۔

awaz

ویڈیو مقابلہ میں پہلا انعام زید آفرین، عفیفہ زرین کو دوسرا اور عامر اعظم کو تیسرا انعام حاصل ہوا۔ پوسٹر سازی مقابلہ میں عائشہ انجم کو پہلا، نرگس فاطمہ کو دوسرا اور حسرت نواز کو تیسرا انعام ملا۔ انسٹرکشنل میڈیا سنٹر کی ٹیم نے یوٹیوب چیانل پر پروگرام کا راست ٹیلی کاسٹ کیا۔ اس موقع پر اساتذہ، طلبہ اور اسٹاف اراکین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ڈاکٹر محمد یوسف خان، صدر نشین انتظامی کمیٹی نے انتظامات کی نگرانی میں جناب بی بکشاپتی اور ڈاکٹر دانش خان و دیگر نے انتظامات میں حصہ لیا۔