اے ایم یو آر سی اے : تین طلباء سول سروسز امتحان 2023 میں کامیاب

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 16-04-2024
اے ایم یو آر سی اے : تین طلباء سول سروسز امتحان 2023 میں کامیاب
اے ایم یو آر سی اے : تین طلباء سول سروسز امتحان 2023 میں کامیاب

 

 علی گڑھ، 16 اپریل: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ریزیڈنشیئل کوچنگ اکیڈمی (آر سی اے) کے طلباء ضوفشاں حق (آل انڈیا رینک 34)، نازیہ پروین (آل انڈیا رینک 670) اور عبداللہ زاہد (آل انڈیا رینک 744) نے سول سروسز امتحان 2023 میں کامیابی حاصل کی ہے، جس کے نتائج کا اعلان یونین پبلک سروس کمیشن (یوپی ایس سی) نے منگل کو کیا۔

              پروفیسر محمد گلریز، وائس چانسلر، اے ایم یو نے کامیاب طلبہ کو ان کی محنت اور لگن کے لیے مبارکباد پیش کی۔ جناب محمد عمران آئی پی ایس، رجسٹرار، اے ایم یو، اور پروفیسر صغیر احمد انصاری، ڈائرکٹر، آر سی اے نے بھی طلباء کو ان کی اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی جو عوامی خدمت کے میدان میں ایک شاندار کریئر کا آغاز ہے۔