اے ایم یو: جکارتہ کی ہدایت اللہ یونیورسٹی کے وفد کا دورہ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 23-04-2024
اے ایم یو: جکارتہ کی ہدایت اللہ یونیورسٹی کے وفد کا دورہ
اے ایم یو: جکارتہ کی ہدایت اللہ یونیورسٹی کے وفد کا دورہ

 

علی گڑھ، : انڈونیشیا کی شریف ہدایت اللہ جکارتہ اسلامک اسٹیٹ یونیورسٹی کے ایک وفد نے سیدنا طاہر سیف الدین (ایس ٹی ایس) اسکول، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا دورہ کیا اور دونوں اداروں کے درمیان خیالات کے تبادلے، تعلیمی پالیسیوں کے اشتراک اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے امکانات کا جائزہ لیا۔

پروفیسر مائلہ رحیم، ہیڈ، سینٹر فار انٹرنیشنل کوآپریشن، شریف ہدایت اللہ یونیورسٹی نے ہدایت اللہ یونیورسٹی کے مختلف کورسز میں داخلے کی اہلیت اور درخواست کے طریقہ کار وغیرہ کے بارے میں معلومات فراہم کی۔ انھوں نے بین الاقوامی سطح پر دستیاب تعلیمی مواقع کا بھی ذکر کیا۔ وفد نے طلباء پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی سطح پر تعلیمی مواقع کو دریافت کریں اور شرف ہدایت اللہ یونیورسٹی کو بھی اعلیٰ تعلیم کے لئے منتخب کریں۔

 قبل ازیں مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے ایس ٹی ایس اسکول کے پرنسپل جناب فیصل نفیس نے اسکول کا تعارف پیش کیا اور اس کی تاریخ پر روشنی ڈالی۔پروگرام کی نظامت مسز غزالہ تنویر نے کی۔