اے ایم یو کے طلباء یو پی ایس سی کے ذریعہ مختلف عہدوں کے لئے منتخب

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 21-03-2024
اے ایم یو کے طلباء یو پی ایس سی کے ذریعہ مختلف عہدوں کے لئے منتخب
اے ایم یو کے طلباء یو پی ایس سی کے ذریعہ مختلف عہدوں کے لئے منتخب

 

 علی گڑھ، 21 مارچ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ ارضیات کے 20 طلباء نے یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) حکومت ہند کے ذریعہ منعقدہ مسابقتی امتحانات میں کوالیفائی کرکے شعبہ کا نام روشن کیا اور مختلف عہدوں کے لئے منتخب ہوئے ہیں _صدر شعبہ پروفیسر کنور فراہیم خاں کے مطابق شعبہ ارضیات کے 9 طلبہ کو یوپی ایس سی کے مقابلہ جاتی امتحانات کے ذریعہ ’جیولوجسٹ‘ اور ’ہائیڈروجیولوجسٹ‘ کی اسامیوں کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

               جیولوجسٹ کے عہدے کے لیے کوالیفائی کرنے والے طلباء میں نعمان زمان خان، ہلال علی، محمد ثاقب، محمد غلام نبی، انس احمد اور شاہ حسین شامل ہیں جبکہ عائشہ ناز، محمد طاہر خان اور محمد عاطف رضا کو ہائیڈروجیولوجسٹ کی اسامی کے لئے منتخب کیا گیا۔
                    اسی طرح 7 طلباء محمد ثاقب، راز الدین، محمد راشد، طارق اعجاز، محمد صدیق اکبر، راحیل عثمانی اور عفان احمد کو سنٹرل گراؤنڈ واٹر بورڈ، وزارت جل شکتی، حکومت ہند میں ’اسسٹنٹ ہائیڈروجیولوجسٹ‘ کے عہدے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
                   اس کے علاوہ صائمہ رحمان کو یو پی ایس سی امتحان کے ذریعے انڈین بیورو آف مائنز، وزارت معدنیات میں اسسٹنٹ مائننگ جیولوجسٹ کی اسامی کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔
                    اس کے ساتھ ہی شعبہ ارضیات کے 3 ریسرچ اسکالرز بشمول محمد سلمان، راحیل عثمانی اور عفان احمد کو انڈین بیورو آف مائنز میں جونیئر مائننگ جیولوجسٹ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔
                    پروفیسر فراہیم خان نے منتخب طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی یہ کامیابی ان کی محنت و لگن اور اساتذہ کی مثبت رہنمائی کا ثبوت ہے