پرتھوی راج کپور اور شہنشاہ اکبر کا کردار

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 31-10-2022
پرتھوی راج کپور اور شہنشاہ اکبر کا کردار
پرتھوی راج کپور اور شہنشاہ اکبر کا کردار

 

3 نومبر کے لیے

آواز دی وائس کی خصوصی پیشکش

بالی ووڈ کے معروف اداکار پرتھوی راج کپور نے جہاں بے شمار تہزیبی و ثقافتی فلمیں دیں، وہیں انہوں نے ہمیں تاریخ کے ایک ناقل فراموش کردار بادشاہ اکبر سے بھی متعارف کرایا۔ جیسے ہی اکبر کا نام آتا ہے لوگ پرتھوی راج کپور کی فلم مغل اعظم کے مناظر کو یاد کرنے لگتےہیں، وہیں جب پرتھوی راج کپور کا نام آتا ہے تو ان کی اکبر والی شبیہ کے لوگوں کے ذہن پر عیاں ہوجاتی ہے۔

اس میں کوئی شک نہیں شہنشاہ اکبر مذہبی ہم آہنگی اور گنگا جمنی تہذیب کے علم بردار تھے، جس کو پرتھوی راج کپور کی فلم مغل اعظم میں بخوبی دیکھا جاسکتا ہے۔

awazthevoice

ہندوستانی سنیما کے مشہور اداکار پرتھوی راج کپور ہمارے درمیان نہیں ہیں۔ لیکن آج بھی آنجہانی اداکار پرتھوی راج کپور کا نام ہندی سنیما کی دنیا میں بہت عزت اور احترام سے لیا جاتا ہے۔پرتھوی راج کپور 3 نومبر 1906 کو پنجاب کے شہر لائل پور میں پیدا ہوئے جو آج پاکستان میں فیصل آباد کے نام سے جانا جاتا ہے۔ پرتھوی راج کپور کے خاندان میں فلمی ماحول نہیں تھا، پھر بھی پرتھوی راج کپور کو بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا۔

اس شوق کی تکمیل کے لیے انہوں نے لائل پور اور پشاور کے تھیٹرز میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ 1928 میں ایک رشتہ دار سے قرض لے کر صرف 22 سال کی عمر میں بیوی اور تین بچوں کو چھوڑ کر وہ فیصل آباد سے ممبئی چلے گئے اور یہاں امپیریل فلم کمپنی میں شامل ہو گئے اور بہت سے ڈراموں میں حصہ لینا شروع کیا۔ سال 1928 میں پرتھوی راج نے فلم 'دو دھاری' سے ہندی سنیما میں قدم رکھا۔ یہ ایک خاموش فلم تھی اور وہ معاون کردار میں نظر آئے۔ لیکن جلد ہی انہیں سال 1929 میں خاموش فلم 'سینما گرل' میں مرکزی کردار ادا کرنے کا موقع ملا۔

awazthevoice

پرتھوی راج کپور کو ہندوستان کی پہلی بات کرنے والی فلم 'عالم آرا' میں اداکاری کرنے کا شرف حاصل ہوا۔1931 میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں پرتھوی راج کپور معاون کردار میں تھے۔ سال 1930 میں، پرتھوی اپنے خاندان کے ساتھ ممبئی میں آباد ہوئے اور یہیں رہنے لگے۔ سال 1960 میں تاریخی پس منظر پر بننے والی فلم 'مغل اعظم' ہندوستانی سنیما کی یادگار فلموں میں سے ایک ہے۔

پرتھوی راج کپور نے فلم میں اکبر کا کردار ادا کر کے ناظرین کے دلوں میں اداکاری کی انمٹ نقوش چھوڑے۔ فلمی دنیا میں کامیابی کی بلندیوں کو چھونے کے باوجود پرتھوی راج کپور کی تھیٹر سے محبت کم نہیں ہوئی اور سال 1944 میں انہوں نے پرتھوی تھیٹر کی بنیاد رکھی۔ پرتھوی راج کپور کی چند یادگار فلموں میں ودیا پتی، سکندر، دہیج، زندگی، آسمان محل، تین بہورانیاںوغیرہ شامل ہیں۔ سال 1971 میں پرتھوی راج نے اپنے بیٹے راج کپور اور پوتے رندھیر کپور کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'کل آج اور کل' میں کام کیا۔ اس فلم میں پرتھوی راج کپور کی تین نسلیں ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئیں۔ یہ فلم پرتھوی راج کپور کی آخری فلم تھی۔

awazthevoice

ہندی سنیما اور ہندوستانی تھیٹر کی زندگی بھر خدمت کرنے والے پرتھوی راج کپور 29 مئی 1971 کو 64 سال کی عمر میں کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔ پرتھوی راج کپور کو 1954 اور 1956 میں سنگیت ناٹک اکادمی نے سنگیت ناٹک اکادمی ایوارڈ اور 1969 میں حکومت ہند کی طرف سے پدم بھوشن سے نوازا گیا۔ 1972 میں، انہیں حکومت ہند کی طرف سے بعد از مرگ دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا۔