اب اس تاریخ تک پے ٹی ایم پیمنٹس بینک میں کیا جا سکتا ہے جمع اور لین دین

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 16-02-2024
اب اس تاریخ تک پے ٹی ایم  پیمنٹس بینک میں کیا جا سکتا ہے جمع اور لین دین
اب اس تاریخ تک پے ٹی ایم پیمنٹس بینک میں کیا جا سکتا ہے جمع اور لین دین

 

نئی دہلی/ آواز دی وائس
پے ٹی ایم پیمنٹس بینک جو گزشتہ 17 دنوں سے بحران سے نبردآزما ہے آخر کار اسے آر بی آئی سے کچھ راحت ملی ہے۔ ریزرو بینک آف انڈیا نے پے تی ایم پے مینٹ بینک میں جمع اور لین دین کی آخری تاریخ 15 مارچ تک بڑھا دی ہے۔ اس سے قبل آر بی آئی نے 29 فروری کی آخری تاریخ مقرر کی تھی۔ آر بی آئی نے پے ٹی ایم پیمنٹس بینک سے کہا ہے کہ وہ پارٹنر بینکوں کے ساتھ صارفین کے ڈپازٹ کو بغیر کسی رکاوٹ کے نکالنے کی سہولت فراہم کرے۔
مرکزی بینک نے ایک تازہ ترین سرکلر میں بتایا کہ پے ٹی ایم پیمنٹس بینک میں جمع اور لین دین کی آخری تاریخ 15 مارچ تک بڑھا دی گئی ہے۔
ڈیڈ لائن میں 15 دن کی توسیع کر دی گئی۔
آر بی آئی نے پے ٹی ایم پےمینٹ بینک کے صارفین کے کھاتوں میں ڈپازٹس، کریڈٹ ٹرانزیکشنز اور ٹاپ اپس کو روکنے کی آخری تاریخ کے طور پر 15 مارچ کو بڑھا کر 15 دن کا اضافی وقت دیا ہے۔ بظاہر، پہلے یہ آخری تاریخ صرف 29 فروری تک تھی۔
مرکزی بینک نے واضح کیا ہے کہ 15 مارچ 2024 (29 فروری 2024 کی آخری تاریخ سے توسیع شدہ) کے بعد کسی بھی صارف کے اکاؤنٹس، پری پیڈ آلات،والیٹ، فاسٹیگس، نیشنل کامن موبلٹی کارڈز وغیرہ میں مزید کوئی ڈپازٹ یا کریڈٹ نہیں ہوگا۔ ٹاپ اپ کی اجازت نہیں ہوگی۔ تاہم، کسی بھی وقت سود، کیش بیک، سویپ ان یا پارٹنر بینکوں سے رقم کی واپسی کی اجازت دی جا سکتی ہے۔