مدراس ہائی کورٹ نے یوٹیوبر پرعائد کیا 50 لاکھ کا جرمانہ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 16-03-2024
مدراس ہائی کورٹ نے یوٹیوبر پر عائد کیا 50 لاکھ  کا جرمانہ
مدراس ہائی کورٹ نے یوٹیوبر پر عائد کیا 50 لاکھ کا جرمانہ

 

آواز دی وائس
مدراس ہائی کورٹ نے یوٹیوبر پر 50 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اس نے آنکھوں پر پٹی نہیں باندھی رکھی ہے اور نہ ہی آنکھ بند کر سکتی ہیں۔ عدالت نے یہ کارروائی یوٹیوبر کے خلاف آر ایس ایس سے وابستہ تنظیم سیوا بھارتی کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کرنے پر کی ہے۔
جسٹس این کمار ستیش کی بنچ نے 6 مارچ کو دیے گئے اپنے حکم میں کہا تھا کہ آزادی اظہار کے نام پر کوئی بھی اپنی آئینی آزادی اور حق کا استعمال دوسروں کی پرائیویسی پر حملہ کرنے یا ان کی ساکھ کو داغدار کرنے کے لیے نہیں کر سکتا۔
جسٹس ستیش نے اپنے فیصلے میں کہا کہ کوئی بھی دوسرے کی پرائیویسی میں مداخلت نہیں کر سکتا اور محض اظہار رائے کی آزادی کے نام پر انٹرویو نہیں لے سکتا۔ قانون کسی بھی یوٹیوبراور سوشل میڈیا کو دوسروں کی ساکھ کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ اس لیے عدالت آنکھوں پر پٹی باندھے نہیں رہ سکتی۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے یوٹیوبر سریندر عرف ناتھیکن کو سیوا بھارتی ٹرسٹ کو 50 لاکھ روپے کا معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
کیا ہے سارا معاملہ-
۔2020 میں، یوٹیوبر نے تمل ناڈو کے سیوا بھارتی ٹرسٹ کو، جو آر ایس ایس سے منسلک ہے، کو دو عیسائی لوگوں، پی جے راج اور ان کے بیٹے بینکس کی حراستی موت سے جوڑ دیا تھا۔ ٹرسٹ پر کئی تضحیک آمیز تبصرے بھی کئے۔ اس کے خلاف سیوا بھارتی ٹرسٹ نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ معاوضے کا بھی مطالبہ کیا۔ ٹرسٹ نے عدالت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ یوٹیوبر کو ہدایت دے کہ وہ اس کے خلاف کوئی بھی بیان دینا بند کرے۔