Why is the rate of depression higher in women?

ڈپریشن کے حوالے سے یہ کہا جاتا ہے کہ مردوں کے مقابلے میں خواتین اس کا زیادہ شکار ہوتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مذکر و مونث میں سماجی فرق بھی ڈپریشن کے اسباب میں شامل ہے۔

عام طورپر خواتین 25 سے 44 برس کی عمر میں ڈپریشن کے عارضے کا شکار ہوسکتی ہیں۔ اس کی ایک اور وجہ زچگی کا عمل بھی ہے جس سے ہارمونز میں ہونے والی تبدیلی بھی اہم ہوتی ہے۔

عام طورپر یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ خواتین کو ہمیشہ ہی دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

خواتین عام طور پر کسی ایک ہی مسئلے کے بارے میں مسلسل سوچتی رہتی ہیں اور اسے بھولنے کی کوشش بھی نہیں کرتی جبکہ ان کے مقابلے میں مرد معاملے کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیتے اور وہ بھولنے اور مسائل میں زیادہ نہیں الجھتے جس کی وجہ سے انہیں ڈپریشن کا عارضہ کم ہوتا ہے۔

Apply daily on face rose water

click here to new story