Why does hair fall out in winter?

سردیوں کی وجہ سے بال خشک ہوکر گرنا شروع ہوجاتے ہیں

سرد موسم کی خشک ہوا نہ صرف جلد بلکہ کھوپڑی کو بھی متاثر کرتی ہے جو بالوں کی جڑوں کو کمزور کرکے بال گرنے کا باعث بنتی ہے

خشکی دور کرنے کے لیے زیادہ تیل لگانے سے فنگس کی افزائش بڑھ سکتی ہے

شیمپو کرنے سے ایک گھنٹہ پہلے معمول کے مطابق بالوں میں ہلکا تیل لگانا بہتر ہے۔

سردیوں میں ہم گرم کپڑے، ٹوپی اور کمبل استعمال کرتے ہیں جس سے بالوں میں رگڑ پیدا ہوتی ہے اس رگڑ کی وجہ سے بھی بال گرتے ہیں

اگر بال غیر معمولی حد تک گر رہے ہیں تو وٹامن ڈی کا ٹیسٹ کروانا فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

بالوں کا گرنا ایک قدرتی عمل ہے لیکن آلودگی، ذہنی تناؤ، ہارمونل تبدیلیاں اور ناقص خوراک اس مسئلے میں اضافہ کرتی ہے

بالوں کی باقاعدہ دیکھ بھال، متوازن خوراک اور مناسب حفاظتی اقدامات سردیوں میں بالوں کے گرنے کو کم کرسکتے ہیں۔

Apply daily on face rose water

click here to new story