What are the reasons for the increased risk of diabetes in young people?

ذیابیطس ایک ایسی پیچیدہ بیماری ہے جو کے جسم میں موجود گلوکوز کے لیول کو متاثر کرتی ہے۔ اس کی دو اقسام ہیں، ٹائپ ون اور ٹائپ ٹو۔

دورِ حاضر میں نوجوانوں میں ذیابیطس کا خطرہ بڑھ رہا ہے جس کی بڑی وجوہات بچپن میں موٹاپا اور سست لائف سٹائل ہے۔

بڑھتا ہوا وزن ذیابیطس کی بڑی وجہ ہے تاہم متوازن غذا سے صحت مند وزن کو قائم رکھنے اور باقاعدگی سے ورزش کرنے سے اس بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔

جوانی کی عمر میں نیند کی کمی کی وجہ سے بھی ذیابیطس کی بیماری ہو سکتی ہے۔ اس بیماری سے بچنے کے لیے اچھی نیند پر توجہ دیں اور نیند کے معیار کو بہتر بنانے پر ترجیح دیں۔

پیچیدہ ذہنی دباؤ کی وجہ سے جوانی میں ذیابیطس کی بیماری بڑھنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ذیابیطس سے بچنے کے لیے متوازن لائف سٹائل اپنائیں، ماحول کو پرسکون بنائیں اور ذہنی دباؤ کو کم کرنے کا مناسب بندوبست کریں۔

خاندان میں ذیابیطس کی بیماری کی ہسٹری ہونے سے نوجوانوں میں یہ بیماری پیدا ہو سکتی ہے۔ اس بیماری کی وجہ جاننے کے لیے فیملی کی میڈیکل ہسٹری کو دیکھنا چاہیے تاہم جنیاتی معاملات کو تبدیل تو نہیں کیا جا سکتا لیکن ایک صحت مند لائف سٹائل سے اس بیماری کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔

Eye Care

click here to new story