These actors made a great comeback in 2025
اکشے کھنہ ’رحمان ڈکیت‘: ان کی قسمت کا ستارہ رواں برس اس وقت چمکا جب پچھلے مہینے اور کئی سو کروڑ کی کمائی کرنے والی فلم ’دھورندر‘ ریلیز ہوئی۔
رندیپ ہودا ’جاٹ‘: ان پر قسمت کی دیوی تب مہربان ہوئی جب رواں برس ریلیز ہونے والی فلم ’جاٹ‘ میں ان کو ولن کا کردار ملا۔ سنی دیول کی اس مشہور فلم نے بھی فلمی حلقوں میں بہت دھوم مچائی اور باکس آفس پر انتہائی نمایاں بزنس کے ساتھ موجود رہی۔
گلشن دیویا ’کنتارا‘: سال رواں میں ان کی ریلیز ہونے والی ’کنتارا‘ ہے۔ یہ بھی سال کے دوران سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلموں کی فہرست میں شامل ہے۔ انہوں نے اس میں ایک بادشاہ کا کردار نبھایا ہے جس کو فلم بینوں نے بہت پسند کیا۔
یامی گوتم ’حق‘: 2025 ان کے لیے بھی اس طرح سے خوش قسمت رہا کیونکہ اس میں ان کی فلم ’حق‘ ریلیز ہوئی جس نے انہیں دیکھتے ہی دیکھتے اگلی صفوں میں پہنچا دیا ہے اور انہوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ گلیمریس ہی نہیں سنجیدہ کردار نبھانا بھی جانتی ہیں۔
وکی کوشل ’چھاوا: انڈیا کے ایک تاریخی جنگجو کی زندگی پر بنی فلم ’چھاوا‘ 2025 کی اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے۔ اس میں وکی کوشل نے چھترپتی سمبھاجی مہاراجہ کا کردار نبھایا ہے۔چھاوا‘ کی کامیابی نے ان کو سپر سٹارز کی فہرست میں لا کھڑا کیا ہے۔
ہما قریشی ’دہلی کرائم تھری: انہوں نے اس میں ایک انتہائی خطرناک انسانی سمگلر ’بڑی دیدی‘ کا کردار نبھایا ہے اگرچہ یہ منفی کردار ہے تاہم ان کی پرفارمنس کو بہت سراہا جا رہا ہے اور اس کی بدولت وہ 2025 کے دوران انڈسٹری میں بھرپور کم بیک کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔
Apply daily on face rose water