Must-Watch These Short Films on YouTube

اَہلیّا: یہ ایک 14 منٹ کی شارٹ تھرلر فلم ہے، جس میں حیرت انگیز موڑ دیکھنے کو ملتے ہیں۔ اہلیّا میں رادھیکا آپٹے نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ کہانی ایک مشہور اداکارہ اور ایک پولیس افسر کے اردگرد گھومتی ہے۔ کہانی میں اصل موڑ تب آتا ہے جب یہ راز کھلتا ہے کہ مشہور آرٹسٹ یعنی رادھیکا آپٹے دراصل اسی پولیس افسر کی بیوی ہے۔

آؤچ: ڈارک کامیڈی پر مبنی آؤچ صرف 14 منٹ کی شارٹ فلم ہے، جس میں منوج باجپئی نے مرکزی کردار نبھایا ہے۔ کہانی ایک ایسے شوہر کی ہے جو اپنی بیوی سے چھپا کر گزشتہ تین سال سے ایک خفیہ رشتے میں ہے۔ لیکن اصل موڑ تب آتا ہے جب منوج باجپئی کا کردار اپنی گرل فرینڈ سے ہوٹل روم میں رشتہ ختم کرنے کے لیے ملتا ہے۔

دا پرومِس: اس فلم میں جذبات اور ڈرامے کا خوبصورت امتزاج دیکھنے کو ملتا ہے۔ دا پرومس میں جِم سربھ اور پریامنی مرکزی کرداروں میں ہیں۔ دونوں کالج کے زمانے سے ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں مگر کسی وجہ سے الگ ہو جاتے ہیں۔ دونوں نے ایک دوسرے سے وعدہ کیا ہوتا ہے کہ 20 سال بعد وہ اسی بار ٹیبل پر ملیں گے جہاں پہلی بار ایک دوسرے سے محبت ہوئی تھی۔

انوکُل: یہ ایک سائنس فکشن ڈراما فلم ہے جس میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ساتھ ساتھ انسانی اقدار اور اصولوں پر بھی بات کی گئی ہے۔ یہ شارٹ فلم سال 2017 میں ریلیز ہوئی تھی۔

مین وومن مین وومن: ڈراما، کامیڈی اور محبت کے جذبات سے بھرپور اس شارٹ فلم میں صبا آزاد اور ویوان شاہ نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔ فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان جوڑے کے گرد گھومتی ہے جنہیں یہ جان کر حیرت ہوتی ہے کہ ان کے بیوہ والدین ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔

Apply daily on face rose water

click here to new story