'India's Got Latent 2' Makes a Splash Upon Release
سمے رائنا کا مقبول شو انڈیاز گاٹ لیٹنٹ 2 ریلیز ہوتے ہی انٹرنیٹ پر چھا گیا اور ناظرین کے درمیان زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔
شو کی واپسی کا بے صبری سے انتظار کرنے والے مداحوں نے اسے ہاتھوں ہاتھ لیا، جس کا اثر ریلیز کے ابتدائی ایک گھنٹے کے ویوز میں واضح طور پر نظر آیا۔
ریلیز کے محض 60 منٹ کے اندر شو نے یوٹیوب پر 24 لاکھ ویوز حاصل کر لیے، جو اس کی مقبولیت کا بڑا ثبوت سمجھا جا رہا ہے۔
سمے رائنا کا یہ شو نیٹ فلکس اور یوٹیوب دونوں پلیٹ فارمز پر نشر کیا جائے گا۔ لوگ طویل عرصے سے اس شو کے دوسرے سیزن کا انتظار کر رہے تھے۔
انڈیاز گاٹ لیٹنٹ 2 کی پہلی ہی قسط میں عالیہ بھٹ اور شروری واگھ نے شرکت کی ہے۔
انڈیاز گاٹ لیٹنٹ 2 کی شاندار شروعات نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ سمے رائنا کی مقبولیت آج بھی برقرار ہے۔
Beautiful Tombs of World