Hyderabad: The splendor of Miss World beauties

تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے گچی باولی انڈور اسٹیڈیم میں آج ایک رنگا رنگ اور منفرد منظر اس وقت سامنے آیا جب دنیا بھر سے آئی ہوئی مس ورلڈ حسیناؤں نے نہ صرف اپنی خوبصورتی کا جلوہ دکھایا بلکہ کھیلوں کے میدان میں بھی اپنی بھرپور صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا۔

یہ یادگار ایونٹ مس ورلڈ فاؤنڈیشن کے تحت "بیوٹی وِد پرپز" (مقصد کے ساتھ خوبصورتی) پروگرام کا حصہ تھا، جس کا مقصد خوبصورتی کے ساتھ صحت مند طرزِ زندگی، کھیلوں کی اہمیت، اور عالمی ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔

مس ورلڈ کی حسیناؤں نے بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، والی بال اور یوگا جیسے کھیلوں میں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا، اور اپنی فٹنس، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کا عملی ثبوت دیا۔

گچی باولی اسٹیڈیم کھیل، ثقافت اور عالمی دوستی کے رنگوں سے جگمگا اٹھا، جہاں مختلف ممالک کی نمائندہ حسینائیں دوستانہ ماحول میں ایک دوسرے سے سبقت لینے کی کوشش کرتی دکھائی دیں۔

انہ حکومت کی جانب سے ان عالمی مہمانوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔ایونٹ کے دوران حسیناؤں نے یوگا کی مشترکہ مشق بھی کی، جس کا مقصد ذہنی سکون اور جسمانی صحت کے توازن کو دنیا بھر میں اجاگر کرنا تھا۔

شہریوں نے نہ صرف ان حسیناؤں کا پُرجوش استقبال کیا بلکہ ان کی اسپورٹس مین اسپرٹ کی بھی دل کھول کر تعریف کی۔

Apply daily on face rose water

click here to new story