Film ‘Saiyyara’ released on Netflix

رواں برس جولائی میں ریلیز ہونے والی آہان پانڈے اور انیت پڈا کی فلم ’سیارہ‘ نے سینما گھروں میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کی۔

اسی دوران، سنیما گھروں سے کئی ویڈیوز سامنے آئیں جن میں کئی نوجوان فلم دیکھ کر پھوٹ پھوٹ کر روتے نظر آئے۔ کوئی فلم دیکھتے ہی تھیٹر میں بے ہوش ہو گیا، تو کوئی چیختا چلاتا دکھائی دیا۔

فلم نے باکس آفس پر بھی خوب کمائی کی۔ ورلڈ وائڈ ’سَیّارا‘ نے 500 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا تھا۔ ہندوستان میں بھی اس کا کلیکشن شاندار رہا۔ اس نے اکیلے ہندوستان میں تقریباً 330 کروڑ کمائے تھے۔

فینز کو بے صبری سے ’سَیّارا‘ کی او ٹی ٹی ریلیز کا انتظار تھا، جو آخرکار ختم ہو گیا۔ باکس آفس پر دھوم مچانے کے بعد اب یہ فلم آن لائن اسٹریم کر دی گئی ہے۔

’سَیّارا‘ آج یعنی 12 ستمبر کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز ہو گئی ہے۔ اگر آپ نے یہ فلم ابھی تک نہیں دیکھی یا دوبارہ دیکھنا چاہتے ہیں، تو گھر بیٹھے اس فلم کو دیکھ سکتے ہیں۔

انسٹاگرام پر نیٹ فلکس نے ایک پوسٹ کے ذریعے یہ اطلاع دی۔ پوسٹ میں لکھا تھا کہ دل سَیّارا ڈھونڈ رہا ہے اور سَیّارا آپ کو… نیٹ فلکس پر ابھی ’سَیّارا‘ دیکھیں۔

’سَیّارا‘ میں اہان پانڈے نے کرش کپور اور انیت پڈا نے وانی بٹرا کا کردار نبھایا ہے۔ فلم میں دونوں کی کیمسٹری کو کافی پسند کیا گیا۔ اس کی ہدایت کاری محیت سوری نے کی ہے۔

Munawar Faruqui

click here to new story